سبیل الرّشاد (جلد چہارم) حصہ اوّل — Page 142
سبیل الرشاد جلد چہارم حصہ اول 122 مطالعہ کتب اور امتحانات میں اراکین مجلس عاملہ کو بھی شامل کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نائب صدر صف دوم صف دوم کو ہدایت فرمائی کہ صف دوم کے تمام انصار کو چندہ کے نظام میں شامل کریں۔ ان کی سائیکل ریس وغیرہ کروا لیا کریں۔ آؤٹنگ (outing) وغیرہ کے پروگرام ہونے چاہئیں۔ قائد مال سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بجٹ، چندہ دینے والے انصار کی تعداد، کمانے والے انصار کی تعداد اور اس تعلق میں دیگر امور کے بارہ میں دریافت فرمایا اور ہدایات سے نوازا۔ معاون صدر سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان کے سپر د کام کے بارہ میں دریافت فرمایا۔ قائد صحت جسمانی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں مختلف ٹورنامنٹس اور کھیلوں کی رپورٹ پیش کی۔ قائد ایثار نے خدمت خلق کے کام کے بارہ میں رپورٹ پیش کی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قائد ایثار کو فرمایا کہ انصار اللہ کا لائحہ عمل پڑھیں ، اس کے مطابق سکیم بنا کر کام کریں۔ قائد وقف جدید کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ انصار سے ذاتی رابطے پیدا کریں تا کہ آپ کا ٹارگٹ پورا ہو۔ قائد تربیت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو بتایا کہ نماز با جماعت کے قیام کی طرف توجہ دی جارہی ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس کا فالواپ (follow up) ہونا چاہیے۔ اصل چیز یہ نہیں ہے کہ سکیم بنائی یا پروگرام بنایا۔ اصل چیز یہ ہے کہ کیا حاصل ہوا ہے اور کیا نتیجہ نکلا ہے ؟۔ قائد تعلیم کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت فرمائی کہ مطالعہ کتب میں اور امتحانات میں مجلس عاملہ کو بھی شامل کریں اور ان سے رپورٹ لیتے رہا کریں کہ کتنے صفحات کا مطالعہ کیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے خزانے میں سے حصہ لیتے رہیں۔