ضرورة الامام — Page 506
۳۵ روحانی خزائن جلد ۱۳ ۵۰۶ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نحمده و نصلى على رسوله الكريم انکم ٹیکس اور تازہ نشان صدق را هر دم مدد آید ز رب العلمین صادقان را دست ضرورة الامام را دست حق باشد نہاں در آستیں ہر بلا کز آسمان بر صادقی آید فرود آخرش گردد نشانی از برائے طالبیں ہمارے بعض نادان دشمن ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ میں اپنے ناکام رہنے سے جان بہت مغموم اور کوفتہ خاطر تھے۔ کیونکہ ان کو ایک ا۔ ان کو ایک ایسے مقدمہ میں جس کا اثر اس راقم کی اور عزت پر تھا۔ باوجود بہت سی کوشش کے فاش شکست اٹھانی پڑی اور نہ صرف شکست بلکہ اس مقدمہ کے متعلق وہ الہامی پیشگوئی بھی پوری ہوئی جس کے دوسو سے زیادہ ثقہ اور معزز لوگوں کو خبر دی گئی تھی اور جس کو پبلک میں پیش از وقت بخو بی شائع کر دیا گیا تھا۔ مگر افسوس کہ ان مخالفوں کی بدظنی اور شتاب کاری سے ایک دوسری شکست بھی ان کو نصیب ہوئی ۔ اور وہ یہ کہ جب کہ ان دنوں میں سرسری طور پر بغیر کسی عدالت کی باضابطہ تحقیق کے اس راقم پر مبلغ ما می انکم ٹیکس مشخص ہو کر اس کا مطالبہ ہوا تو یہ لوگ جن کے نام لکھنے کی حاجت نہیں ( عقلمند خود ہی سمجھ جائیں گے ) اپنے دلوں میں بہت ہی خوش ہوئے اور یہ خیال کیا کہ اگر ہمارا پہلا نشانہ خطا گیا تھا۔ تو غنیمت ہے کہ اس مقدمہ میں اُس کی تلافی ہوئی۔ لیکن کبھی ممکن نہیں کہ بد اندیش اور نفسانی آدمی فتح یاب ہوسکیں کیونکہ کوئی فتحیابی اپنے منصوبوں اور مکاریوں سے نہیں ہو سکتی بلکہ ایک ہے جو انسانوں کے دلوں کو دیکھتا اور ان کے اندرونی خیالات ت کو جانچتا اور ان کے نیات کے موافق آسمان پر سے ے حکم کرتا ہے۔ سو اس نے سے ۔ ان تیره خیالات لوگوں کی یہ مراد بھی پوری نہ ہونے دی اور بعد تحقیقات کامل بتاریخ ۳۶ ۷ ار ستمبر ۱۸۹۸ء انکم ٹیکس معاف کیا گیا ۔ اس مقدمہ کے یک دفعہ پیدا ہو جانے میں