ضرورة الامام — Page 238
روحانی خزائن جلد ۱۳ ۲۳۸ كتاب البرية ۲۰۲ نقل بیان مشموله مثل اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپور سرکار دولت مدار بنام مرزا غلام احمد سکنہ قادیاں جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری ۱۰ اگست ۹۷ بیان پریم داس با قرار صالح دستخط حاکم 10/8/97 ولد ہیرا ذات عیسائی ساکن حال امرتسر عمر له سال بیان کیا کہ اقبال حرف H میرے رو بروئے عبدالحمید نے لکھا تھا۔ ایک اور خط بھی اس نے میرے رو بروئے مولوی نور الدین صاحب کی طرف لکھا تھا۔ یہ دونوں خط و اقبال بمقام بیاس لکھے گئے تھے۔ خط میں عبدالحمید نے مولوی نور الدین صاحب کو لکھا تھا کہ دین محمدی جھوٹا ہے اور دین عیسوی سچا ہے۔ میں عیسائی ہونے لگا ہوں ۔ میں اس وقت بیاس میں ہوں ۔ اگر اب مجھے سمجھانا چاہتے ہیں تو آ کر سمجھا دیویں ۔ اور مجھ سے ٹکٹ کے واسطے پیسے مانگے ۔ میں نے کہا تھا کہ تم مولوی صاحب کو اتنا پیار کرتے ہو تو بیرنگ خط بھیج دو۔ اس نے بھیج دیا۔ پھر جواب کوئی اس خط کا نہ آیا۔ ڈاکٹر صاحب بیاس گئے تھے ان کے رو بروئے عبدالحمید نے کہا تھا کہ پہلے وہ برہمن تھا رلا رام نام تھا۔ پھر مسلمان ہو گیا ۔ اب مسلمان ہوں اور عبدالحمید نام ہے۔ طرف اشارہ ہے۔ اور اگر حضرت اور لیس معہ جسم عنصری آسمان پر گئے ہوتے تو بموجب نص صریح آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ کے جیسا کہ حضرت مسیح کا آسمانوں پر سکونت اختیار کر لینا منع تھا ایساہی ان کا بھی آسمان پر ٹھہرنا منع ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ اس آیت میں قطعی فیصلہ دے چکا ہے کہ کوئی شخص آسمان پر زندگی بسر نہیں کر سکتا بلکہ تمام انسانوں کے لئے زندہ رہنے کی جگہ زمین ہے۔ علاوہ اس کے اس آیت کے دوسرے فقرہ میں جو فِيهَا تَمُوتُونَ ہے یعنی زمین پر ہی مرو گے صاف فرمایا گیا ہے کہ ہر ایک شخص کی موت زمین پر ہوگی۔ پس اس سے ہمار۔ مخالفوں کو یہ عقیدہ رکھنا قيه حاشيه بھی لازم آیا کہ کسی وقت حضرت اور لیس بھی آسمان پر سے نازل ہوں گے۔ حالانکہ دنیا میں یہ کسی کا عقیدہ نہیں اور طرفہ یہ کہ زمین پر حضرت اور لیس کی قبر بھی موجود ہے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کی قبر موجود ہے۔ بعض علماء ان پختہ ثبوتوں سے تنگ آ کر یہ کہتے ہیں کہ فرض کیا کہ حضرت عیسی علیہ السلام مر گئے مگر کیا اللہ تعالیٰ قادر نہیں کہ آخری زمانہ میں ان کو پھر زندہ کرے الاعراف: ۲۶