تحفة الندوہ — Page 175
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۵ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَمَنْ ذَا الَّذِي مِنْهُمْ يَخَافُ حَسِيبَهُ وَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْغِي السَّدَادَ وَيُؤْثِرُ ﴿۱۳﴾ اوران میں سے کون ہے جو اپنے خدا سے ڈرتا ہے؟ اور ان میں سے کون ہے جو نیکی کی راہ اختیار کر رہا ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِي لَا يَفْجُرُ اللهَ عَامِدًا وَمَنْ ذَا الَّذِي بَرٌ عَفِيفٌ مُّطَهَّرُ اور کون ان میں ہے جو عمداً خدا کا گناہ نہیں کرتا۔ اور کون ان میں نیک پر ہیز گار پاک دل ہے؟ وَمَنْ ذَا الَّذِي مَا سَبَّنِي لِتُقَاتِهِ وَقَالَ ذَرُونِي كَيْفَ أُوْذِي وَ اكْفِرُ اور کون ان میں ہے جس نے بوجہ پر ہیز گاری مجھ کو گالیاں نہ دیں؟ اور کہا مجھ کو چھوڑ دو میں کیونکر رکھ دوں اور کا فرٹھہراؤں وَكَيْفَ وَإِنَّ أَكابر الْقَوْمِ كُلَّهُمُ عَلَى حِرَاصٌ وَالْحُسَامُ مُشَهَّرُ اور بد زبانی سے بچنا کیونکر ہو سکے ۔ وہ تو میری جان لینے کے حریص ہیں اور تلوار کھینچی گئی ہے وَ لَكِنْ عَلَيْهِمْ رُعُبُ صِدْقِى مُعَظَّمٌ فَكَيْفَ يُبَارِي اللَّيْثَ مَنْ هُوَ جَوْذَرُ لیکن میری شان کا رعب ان پر عظیم ہے۔ پس کیونکر شیر کا مقابلہ کر سکتا ہے وہ جو گوسالہ ہے فَلَيْسَ بِأَيْدِي الْقَوْمِ إِلَّا لِسَانُهُمْ مُنَجَّسَةً بِالسَّبِّ وَاللَّهُ يَنظُرُ پس قوم کے ہاتھ میں بجز زبان کے کچھ نہیں وہ زبان جو دشنام دہی کی نجاست سے آلودہ ہے اور خدا دیکھ رہا ہے قَضَى اللَّهُ أَنَّ الطَّعْنَ بِالطَّعْنِ بَيْنَنَا فَذَالِكَ طَاعُونْ آتَاهُمُ لِيُبْصِرُوا خدا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ طعن کی سزا طعن ہے۔ پس وہ یہی طاعون ہے کہ ان کے ملک میں پہنچ گئی ہے تا ان کی آنکھیں کھلیں وَلَيْسَ عِلاجُ الْوَقْتِ إِلَّا إِطَاعَتِي أَطِيعُونِ فَالطَّاعُونُ يُفْنَى وَيُدْحَرُ علاج وقت میری اطاعت ہے۔ پس میری اطاعت کر وطاعون دور ہو جائے گی وَ قَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِينِنَا وَاَعْلَمُ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَابْصِرُ اور میرا دل دینی مصیبتوں سے گداز ہو گیا ہے اور مجھے وہ باتیں معلوم ہیں جو انہیں معلوم نہیں وَبَشِّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَ لَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ اور میراغم اور حُزن حد سے بڑھ گیا ہے۔ اور اگر خدا کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَآقِيَا وَعِنْدِي صُرَاحٌ لَّا يَرَاهُ الْمُكَفِّرُ اور میرے پاس وہ آنسو ہیں جو گوشہ آنکھ کے اوپر چڑھ رہے ہیں اور میرے پاس وہ آہ ہے جو کافر کہنے والا اس کو نہیں دیکھتا