تحفة الندوہ — Page 173
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۳ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَ قَالُوا إِلَى الْمَوْعُودِ لَيْسَ بِحَاجَةٍ فَإِنَّ كِتَابَ اللَّهِ يَهْدِى وَيُخْبِرُ اور انہوں نے کہا کہ مسیح موعود کی طرف کچھ حاجت نہیں کیونکہ اللہ کی کتاب ہدایت دیتی اور خبر دیتی ہے وَمَاهِيَ إِلَّا بِالْغَيُورِ دُعَابَةٌ فَيَا عَجَبًا مِّنْ فِطْرَةٍ تَتَهَوَّرُ اور یہ تو خدائے غیور کے ساتھ ہنسی ٹھٹھا ہے۔ پس ایسی بیباک فطرتوں پر تعجب آتا ہے وَقَدْ جَاءَ قَوْلُ اللَّهِ بِالرُّسُلِ تَوْأَمًا وَمِنْ دُونِهِمْ فَهُمُ الْهُدَى مُتَعَسِّرُ اور اصل حقیقت یہ ہے کہ خدا کا کلام اور رسول با ہم تو اُم ہیں۔ اور اُن کے بغیر خدا کے کلام کا سمجھنا مشکل ہے فَإِنَّ ظُبَى الأَسْيَافِ تَحْتَاجُ دَائِمًا إِلَى سَاعِدِ يُجْرِى الدِّمَاءَ وَيُنْدِرُ کیونکہ تلواروں کی دھار ہمیشہ ایسے بازو کی محتاج ہے جو خون کو جاری کرتا اور سر کو بدن سے الگ کر دیتا ہے بِعَضُبٍ رَّقِيقِ الشَّفْرَتَيْنِ هَزِيمَةٌ إِذَا نَاشَهُ طِفْلٌ ضَعِيفٌ مُّحَقَّرُ تلوار گو باریک دھاریں رکھتی ہو مگر تب بھی شکست ہوگی جبکہ اس کو کمزور اور حقیر بچہ ہاتھ میں پکڑے گا وَ أَمَّا إِذَا أَخُذَ الْكَمِيُّ مُفَقِّرًا كَفَى الْعَوْدَ مِنْهُ الْبَدْءُ ضَرْبًا وَ يَنْحَرُ لیکن جب ایک بہادر آدمی ایک سخت تلوار کو پکڑے تو اس کا پہلا وار دوسرے وار کی حاجت نہیں رکھے گا اور ذبح کر دے گا إِذَا قَلَّ تَقْوَى الْمَرْءِ قَلَّ اقْتِبَاسُهُ مِنَ الْوَحْيِ كَالسَّلْحِ الَّذِي لَا يُنَوِّرُ جب انسان کی تقوی کم ہوجاتی ہے توخدا کی کلام سے استنبط اور اقتباس اسکا بھی کم ہوجاتا ہے جیسا کہ مہینہ کی آخری رات میں کچھ روشنی نہیں رہتی فَيَا أَسَفَا أَيْنَ التَّقَاةُ وَاَرْضُهَا وَإِنِّي أَرَى فِسْقًا عَلَى الْفِسْقِ يَظْهَرُ پس افسوس ! کہاں ہے تقویٰ اور کہاں ہے زمین اس کی اور میں دیکھتا ہوں کہ فسق پر فسق ظاہر ہورہا ہے أَرَى ظُلُمَاتٍ لَّيُتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَذُقْتُ كُنُوسَ الْمَوْتِ أَوْ كُنتُ انْصَرُ اور میں وہ تاریکیاں دیکھتا ہوں کہ کاش میں ان سے پہلے مر جاتا۔ اور موت کے پیالے چکھ لیتا اور یا مد د دیا جاتا أَرَى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ میں ہر ایک محجوب کو دیکھتا ہوں جو اپنی دُنیا کے لئے رو رہا ہے۔ پس کون ہے جو اس دین کے لئے روتا ہے جس کی تحقیر کی جاتی ہے وَلِلدِّينِ أَطْلالُ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَ دَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ ﴿٢٣﴾ اور دین کے لئے شکستہ ریختہ نشان باقی ہیں جن کو میں حسرت کے ساتھ دیکھ رہا ہوں اور اُس کے محلوں کو یاد کر کے میرے آنسو جاری ہیں