تحفة الندوہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 169 of 566

تحفة الندوہ — Page 169

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۶۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح ا تَحْسَبُ مِنْ حُمْقٍ حُسَيْنَا مُّحَقِّقًا وَفِي كَفِّهِ حَمَاوَ مَاءٌ مُّكَدَّرُ کیا تو حق سے محمد حسین کو عالم سمجھتا ہے۔ اور اس کے ہاتھ میں مٹی سیاہ اور گندا پانی ہے اَ تُخْبِرُنِي مِنْ نَازِلٍ مَّا رَأَيْتَهُ وَتَذْكُرُ أَخْبَارًا دَفَاهَا التَّغَيُّرُ کیا تو میرے پاس اس اُترنے والے کا ذکر کرتا ہے جس کو تو نے نہیں دیکھا۔ اور ایسی حدیثیں پیش کرتا ہے جن کا تحریف نے ستیاناس کر دیا وَتَعْلَمُ أَنَّ الظَّنَّ لَيْسَ بِقَاطِعٍ وَ أَنَّ الْيَقِينَ الْبَحْتَ يُرْوِي وَيُثْمِرُ اور تو جانتا ہے کہ ظن کوئی قطعی دلیل نہیں ۔ اور یقین وہ چیز ہے کہ سیراب کرتا اور پھل لاتا ہے وَلَسْتُ كَمِثْلِكُ فِي الظُّنُونِ مُقَيَّدًا وَ إِنِّي أَرَى اللَّهَ الْقَدِيرَ وَابْصِرُ اور میں تیری طرح ظنوں میں گرفتار نہیں۔ میں اپنے قادر خدا کو دیکھ رہا ہوں اور مشاہدہ کر رہا ہوں أَخَذْنَا مِنَ الْحَيِّ الَّذِي لَيْسَ مِثْلُهُ وَ اَنْتُمْ عَنِ الْمَوْتَى رَوَيْتُمْ فَفَكِّرُوا ہم نے اُس سے لیا کہ وہ حتی و قیوم اور واحد لاشریک ہے۔ اور تم لوگ مردوں سے روایت کرتے ہو ارَبِّي بِفَضْلِ اللَّهِ فِي حَجْرٍ لُطْفِهِ وَفِي كُلِّ مَيْدَانٍ دُعَانُ وَانْصَرُ میں خدا کی کنار عاطفت میں پرورش پا رہا ہوں۔ اور ہر ایک میدان میں مدد دیا جاتا ہوں وَقَدْ خَصَّنِي رَبِّي بِفَضْلٍ وَرَحْمَةٍ وَنَصْرٍ وَ تَأْبِيدٍ وَّ وَحْيِ يُكَرَّرُ اور میرے رب نے اپنے فضل اور رحمت سے مجھے خاص کر دیا اور نیز تائید اور نصرت اور متواتر وحی سے مجھے مخصوص فرمایا ہے سَقَانِي مِنَ الْأَسْرَارِ كَأْسًا رَوِيَّةً هَدَانِي إِلَى نَهْجِ بِهِ الْحَقُّ يَبْهَرُ مجھے وہ پیالہ پلایا جو سیراب کرنے والا ہے۔ اور اُس راہ کی مجھے ہدایت کی جس کے ساتھ حق چمکتا ہے فَدَعُ أَيُّهَا الْمُغْوِى حُسَيْنًا وَّ ذِكْرَهُ اَتَذْكُرُ لَيْلًا عِنْدَ شَمْسٍ تُنَوِّرُ پس اے اغوا کرنے والے ! محمد حسین اور اُس کے ذکر کو چھوڑ دے۔ کیا تو سورج کے مقابل پر ایک رات کا ذکر کرے گا وَنَحْنُ كُمَاةُ اللَّهِ جِئْنَا بِأَمْرِهِ حَلَلْنَا بِلادَ الشِّرْكِ وَاللَّهُ يَخْفُرُ ﴿٥٨﴾ ہم خدا کے سوار ہیں ۔ اُس کے حکم سے آئے ہیں۔ اور شرک کے شہروں میں ہم داخل ہوئے ہیں اور خدا ر ہنمائی کر رہا ہے أَقُولُ وَلَا أَخْشَى فَإِنِّي مَسِيحُهُ وَلَوْ عِنْدَ هَذَا الْقَوْلِ بِالسَّيْفِ انْحَرُ میں بے دھڑک کہتا ہوں کہ میں خدا کا مسیح موعود ہوں ۔ اگرچہ میں اس قول پر تلوار سے قتل بھی کیا جاؤں