تحفۂ گولڑویہ — Page 44
روحانی خزائن جلد ۱۷ ضمیمه تحفہ گولڑ و به مگر یہ دلیل ٹوٹ نہ سکی ۔ حافظ صاحب علم سے بے بہرہ ہیں اُن کو خبر نہیں کہ ہزار ہا نامی علماء اور اولیاء ہمیشہ اسی دلیل کو کفار کے سامنے پیش کرتے رہے اور کسی عیسائی یا یہودی کو طاقت نہ ہوئی کہ کسی ایسے شخص کا نشان دے جس نے افترا کے طور پر مامور من اللہ ہونے کا دعوی کر کے زندگی کے تیئیس برس پورے کئے ہوں ۔ پھر حافظ صاحب کی کیا حقیقت اور سرمایہ ہے کہ اس دلیل کو توڑسکیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسی وجہ سے بعض جاہل اور نافہم مولوی میری ہلاکت کے لئے طرح طرح کے حیلے سوچتے رہے ہیں تا یہ مدت پوری نہ ہونی پاوے جیسا کہ یہودیوں نے نعوذ باللہ حضرت مسیح کو رفع سے بے نصیب ٹھہرانے کے لئے صلیب کا حیلہ سوچا تھا تا اس سے دلیل پکڑیں کہ عیسیٰ بن مریم اُن صادقوں میں سے نہیں ہے جن کا رفع الی اللہ ہوتا رہا ا ہے۔ ہے مگر خدا نے مسیح کو کو وعدہ وعدہ دیا دیا کہ میں تجھے صلیب سے بچاؤں گا اور اپنی طرف تیرا رفع کروں گا جیسا کہ ابراہیم اور دوسرے پاک نبیوں کا رفع ہوا۔ سو اس طرح ان لوگوں کے منصوبوں کے برخلاف خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں انٹی برس یا دو تین برس کم یا زیادہ تیری عمر کروں گا تا لوگ کمی عمر سے کا ذب ہونے کا نتیجہ نہ نکال سکیں جیسا کہ یہودی صلیب سے نتیجہ عدم رفع کا نکالنا چاہتے تھے۔ اور خدا نے مجھے وعدہ دیا کہ میں تمام خبیث مرضوں سے بھی تجھے بچاؤں گا جیسا کہ اندھا ہ کہ اندھا ہونا تا اس سے بھی سے بھی کوئی بد نتیجہ نہ نکالیں ۔ بد نتیجہ نہ نکالیں ۔ اور خدا نے مجھے اطلاع دی کہ بعض ان میں سے تیرے پر بددعائیں بھی کرتے رہیں گے مگر ان کی بددعا ئیں میں انہی پر ڈالوں گا ۔ اور در حقیقت لوگوں نے اس خیال سے کہ کسی طرح لو تقول کے نیچے مجھے لے آئیں منصوبہ بازی میں کچھ کمی نہیں کی ۔ بعض مولویوں نے قتل کے فتوے دیئے ۔ بعض مولویوں نے جھوٹے قتل کے مقدمات بنانے کے لئے میرے پر گواہیاں دیں ۔ بعض مولوی ☆ الہام الہی آنکھ کے بارے میں یہ ہے تنزل الرحمة على ثلث العين وعلى الاخريين۔ یعنی تیرے تین عضووں پر خدا کی رحمت نازل ہوگی ۔ ایک آنکھیں اور باقی دو اور ۔ منہ