تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 628 of 769

تریاق القلوب — Page 628

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۸ روئداد جلسه دعا ۳۶ صاحب من ! مجھے نواب لفٹنٹ گورنر صاحب بہادر کی جانب سے ہدایت ہوئی ہے کہ آپ کو اطلاع دوں کہ وہ آپ کو اس مبارک بادی کے عوض میں جو آپ نے ان فتوحات کی نسبت دی ہے جو سرکار برطانیہ کو جنوبی افریقہ میں نصیب ہوئی ہیں مسرت آمیز شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ڈبلیو مرک صاحب قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب چٹھی نمبر ۲۱۱ از جانب ڈبلیو۔ آر۔ ایچ مرک صاحب بہادر ہی ۔ ایس ۔ آئی قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان - مورخه ۲۱ مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور صاحب من ! مجھے اس امر کی ہدایت کی گئی ہے کہ آپ کو اطلاع دوں کہ گورنمنٹ ہند نے بڑی مسرت کے ساتھ آپ کی مبارک بادی کو جو آپ نے سرکار برطانیہ کی ان فتوحات پر دی ہے جو جنوبی افریقہ میں سرکار موصوف کو حاصل ہوئی ہیں قبول فرمایا ہے۔ آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ڈبلیو مرک صاحب قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب ترجمہ چٹھی انگریزی نمبر ۳۰۷ مورخہ ۱۸ اپریل ۱۹۰۰ء مرزاغلام احمد صاحب ساکن قادیان ضلع گورداسپور کے پاس رسید بجنسہ بذیل چٹھی دفتر ہذا نمبری ۲۳۴ مورخہ ۲۶ مارچ ۱۹۰۰ ء بھیجی جائے بحکم صاحب انڈر سکرٹری گورنمنٹ پنجاب دستخط صاحب انڈر سکرٹری ترجمه رسید انگریزی ڈی نمبر ۱۴۳۸۔ لارڈ مئر کا فنڈ جو ٹرانسوال کی بیواؤں یتیموں اور زخمیوں کی امداد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ از مقام بمبئی مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۰ ء مرزا غلام احمد ساکن قادیان ضلع گورداسپور اور اس کے مریدوں کی طرف سے ایک رقم تعدادی پانچ سو روپیہ وصول ہوئی۔ چندہ ہذا جو مذکورہ بالا فنڈ کے لئے ہے۔ سبیل مناسب رائٹ آنریبل لارڈ میئر صاحب بہادر کی خدمت میں مرسل ہو۔ دستخط خزانچی کنگ کنگ کمپنی مرتبه مرزا خدا بخش از قادیان