تریاق القلوب — Page 626
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۶ رونداد جلسه دعا ۳۴) زیادہ توقف پسند نہیں فرماتے ہیں اس لئے تاریخ مقررہ اشتہار کی انتظار کر کے پانسو روپے کی رقم جناب چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب کی خدمت میں ارسال کر دی گئی چنانچہ جو رسید صاحب بہادر موصوف کی طرف سے آئی ہے وہ آگے ہم درج کرتے ہیں۔ لیکن پیشتر اس کے کہ ہم رسید لکھیں اس امر کا ظاہر کر دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ حضرت اقدس ان لوگوں پر جنہوں نے اپنی اپنی استطاعت اور حیثیت کے مطابق زخمیان و بیوگان و یتیمان سرکار برطانیہ کی ہمدردی اور امداد کی ہے بہت ہی خوش ہوئے ہیں اور مبار کی ہے اُن لوگوں کو جنہوں نے امام برحق کے ارشاد کی تعمیل کر کے نہ صرف اپنے پیرو مرشد کو خوش کیا بلکہ حقیقی مالک الملک اور مجازی حکام کی خوشنودی کے باعث ہوئے کیونکہ زمین و آسمان کے بادشاہ نے اس کتاب پاک میں جو اہل اسلام کے ہاتھ میں ہے حق اللہ کے بعد حق العباد کے ملحوظ رکھنے کا سخت حکم فرمایا ہے اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کو اپنی خوشنودی اور رضامندی کا سبب ٹھہرایا ہے خواہ وہ انسان کسی مذہب اور کسی ملت کا ہو خواہ وہ مشرق کا ہو یا مغرب کا سب کی ہمدردی کا حکم فرمایا ہے اور پھر جو حسن ہو اور ہمارے حقوق کی حفاظت کرتا ہو اُس کی ہمدردی بدرجہ اولی ضروری ہے ۔ اس سرکار برطانیہ سے بڑھ کر کون زیادہ حسن اور خیر خواہ ہے جس نے اسلام والوں کی بہت سے موقعوں پر مدد کی ہے اور خطرناک اور جانکاہ مصائب سے نجات دے کر کنار امن و عافیت میں جگہ دی ہے۔ جو چندہ کہ اس غریب جماعت کی طرف سے بھیجا گیا تھا وہ عالی شان گورنمنٹ کے مقابلہ میں ایک نہایت ہی قلیل تھا لیکن اُس عالی حوصلہ گورنمنٹ نے اس کو بڑی عزت کے ساتھ قبول فرمایا اور مزید براں مسرت بھی ظاہر کی ۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو حکام وقت کی خوشی اور نمی میں شریک ہو کر مراتب حاکمانہ و محکومانہ کو مد نظر رکھتے ہیں اور کیا ہی بلند حوصلہ اور عالی شان ہے وہ گورنمنٹ جو اپنی رعایا کے غریبانہ چندوں اور مبارک بادیوں کو عظمت اور ا عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ کیا یہ کم قدر افزائی کی بات ہے کہ پانسو کی ذلیل رقم پر جناب نواب لفٹنٹ گورنر صاحب بہادر بالقابہ نے خوشنودی کی رسید ارسال فرمائی اور فتوحات افریقہ