تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 622 of 769

تریاق القلوب — Page 622

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۲ روئداد جلسه دعا نہیں ہے دس بیس روپے مل جائیں تو اُن کا غازی پن غرق ہو جاتا ہے یہ لوگ ظالم طبع ہیں اور اسلام کو بدنام کرتے ہیں ۔ اسلام بادشاہ وقت اور محسن کے حقوق قائم کرتا ہے یہ دنی الطبع لوگ اپنے پیٹ کی خاطر حدود اللہ کو توڑتے ہیں اور اُن کی رذالت اور سفاہت اور سفا کی کا بڑا ثبوت یہ ہے کہ ایک روٹی کے لئے بہ آسانی ایک انسان کا خون کر دیتے ہیں ایسا ہی آجکل ہماری گورنمنٹ کو ٹرین سوال کی ایک چھوٹی سی جمہوری سلطنت کے ساتھ مقابلہ ہے وہ سلطنت ۔ پنجاب سے بڑی نہیں ہے اور یہ سراسر اُس کی حماقت ہے کہ اُس نے اس قدر بڑی سلطنت کے ساتھ مقابلہ شروع کیا ہے لیکن اس وقت جبکہ مقابلہ شروع ہو گیا ہے ہر ایک مسلمان کا حق ہے کہ انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعا کرے ۔ ہم کو ٹرانسوال سے کیا غرض جس کے ہزاروں ہم پر احسان ہیں ہمارا فرض ہے کہ اس کی خیر خواہی کریں ۔ ایک ہمسایہ کے اتنے حقوق ہیں کہ اُس کی تکلیف سن کر اُس کا پتہ پانی ہو جاتا ہے تو کیا اب ہمارے دلوں کو سرکار انگلشیہ کے وفادار سپاہیوں کے مصائب پڑھ کر صدمہ نہیں پہنچتا۔ میرے نزدیک وہ بڑا سیاہ دل ہے جسے گورنمنٹ کے دکھ اپنے دکھ معلوم نہیں ہوتے ۔ یا د رکھو جذام کئی قسم کے ہوتے ہیں ایک جذام جسم کو لگ جاتا ہے جس کو کوڑھ کہتے ہیں اور ایک جذام روح کو لگ جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کو عادت بد ہو جاتی ہے۔