تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 614 of 769

تریاق القلوب — Page 614

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۴ روئداد جلسه دعا ملتے ہیں ۔ بعض خطرناک امراض مثلاً چیچک ۔ ہیضہ ۔ طاعون وغیرہ کے دفعیہ کے لئے حال ہی میں طاعون کے متعلق جس قدر کار روائی گورنمنٹ کی طرف سے عمل میں آئی ہے ۔ ہے ۔ وہ بہت ہی کچھ شکر گزاری کے قابل ہے غرض صحت کے لحاظ سے گورنمنٹ نے ہر قسم کی ضروری امداد دی ہے اور اس طرح پر عبادت کے لئے پہلی اور ضروری شرط کے پورا کرنے کے واسطے بہت بڑی تائید کی ہے ۔ ۔ دوسری شرط ایمان ہے ۔ اگر خدا تعالیٰ اور اس کے احکام پر ایمان ہی نہ رہا ہو اور اندر ہی اندر بے دینی اور الحاد کا جذام لگ گیا ہو تو بھی تعمیل احکام الہی نہیں ہو سکتی یہی وجہ ہے کہ بہت لوگ کہا کرتے ہیں ۔ ایہہ جگ میٹھا تے اگلا رکن ڈٹھا ۔ افسوس ہے دو آدمیوں کی شہادت پر ایک مجرم کو پھانسی مل سکتی ہے مگر با وجود یکہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر اور بے انتہا ولیوں کی شہادت موجود ہے لیکن ابھی تک اس قسم کا الحاد لوگوں کے دِلوں سے نہیں گیا ۔ ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے مقتدر نشانوں اور معجزات سے آنا الموجود کہتا ہے مگر یہ کمبخت کا ن رکھتے ہوئے بھی نہیں سنتے ۔ غرض یہ شرط بھی بہت بڑی ضروری شرط ہے اِس کے لئے بھی ہمیں گورنمنٹ انگلشیہ کا شکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ ایمان و اعتقاد پختہ کرنے کے لئے عام تعلیم مذہبی کی ضرورت