تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 465 of 769

تریاق القلوب — Page 465

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۶۵ تریاق القلوب انسانوں کے روبرو جو اُن میں سے بہت سے اب تک زندہ موجود ہیں اس کشف کو ظاہر کر دیا تھا کہ مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ علم دیا گیا ہے کہ سید صاحب موصوف بعض سخت تکالیف اٹھا کر بعد اس کے جلد تر اس عالم نا پائدار سے گزر جائیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور بعض اولاد کی موت کا بھی حادثہ انہوں نے دیکھا اور سب سے زیادہ یہ کہ ایک شریر ہندو کی خیانت کی وجہ سے اس قدر مالی نقصان ان کو اُٹھانا پڑا کہ وہ سخت غم کا صدمہ اُن کی اندرونی قوتوں کو یکدفعہ سلب کر گیا ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ دنیا دار اور دنیا طلبی کی فطرت کے لوگ اکثر دنیوی آراموں اور مالوں کے سہارے سے خوش رہتے ہیں اور بوجہ اس کے کہ ان کو خدا تعالیٰ سے کوئی سچا تعلق نہیں ہوتا اور نہ کسی روحانی خوشی سے ان کو حصہ ہوتا ہے لہذا جب کبھی دنیوی صدمہ ان پر گذر جاتا ہے تو وہ ان کی جان بھی ساتھ ہی لے جاتا ہے اور وہ لوگ با وجود بہت سی انانیت اور خود پسندی اور دنیوی جاہ وعزت کے دل کے سخت کمزور اور بودے ہوتے ہیں اور وہ کمزوری کا میابی اور حکومت اور دولت کے وقت میں تکبر اور بیجا شیخی کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے کیونکہ در حقیقت تکبر اور بیجا شیخی بھی دل کی کمزوری کی وجہ سے ظہور میں آتی ہے جس کی وجہ سے پاکیزہ اخلاق اور قوت حلم اور ایمانی تواضع دل میں پیدا نہیں ہوتی اور جن دلوں کو روحانی طاقت عطا کی گئی ہے وہ نہ تکبر کرتے ہیں اور نہ بیجا شیخی دکھلاتے ہیں کیونکہ وہ خدا سے ایک ابدی نور پا کر دنیا اور دنیا کے جاہ وجلال کو نہایت حقیر خیال کر لیتے ہیں اس لئے دنیا کے مراتب اُن کو متکبر نہیں بنا سکتے ۔ ایسا ہی دنیا داروں کی کمزوری بوقت نامرادی اور ناکامی اور نیز سخت صدمہ اور ہجوم وعموم کے وقت میں نہایت