تریاق القلوب

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 395 of 769

تریاق القلوب — Page 395

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۹۵ تریاق القلوب پھر جب یقینی اور قطعی طور پر یہ امر فیصلہ پا گیا کہ میری دعا کے قبول ہونے پر آسمان پر یہ قرار پا چکا ہے کہ لیکھر ام ایک دردناک عذاب کے ساتھ قتل کیا جائے گا تو میں نے اسی کتاب بركات الدعا کے صفحہ ۲۸ میں سید احمد خاں صاحب کے سی۔ایس ۔ آئی کو مخاطب کر کے چند شعروں میں اُن پر ظاہر کیا کہ اگر دعا کے قبول ہونے میں آپ کو شک ہے تو آپ منتظر رہیں کہ جو سیدہ رہیں کہ جو لیکھرام کی نسبت میں نے دعا کی ہے کس طور پر اس کی قبولیت ظاہر ہوتی ہے۔ اور میں نے اس کتاب برکات الدعا کے صفحہ ۲ و ۳ و ۴ کی طرف اُن کو توجہ دلائی۔ اور شعر کے نیچے ان صفحات کے نشان لکھ دیئے ۔ چنانچہ وہ اشعار یہ ہیں:۔ روئے دلبر از طلبگاران نمی دارد حجاب می درخشد در خورو می تابد اندر ماهتاب لیکن آں روئے حسین از غافلاں ماند نہاں عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب دامن پاکش ز نخوتها نمی آید بدست بیچ راہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جال سلامت بایدت از خودرویها سر بتاب ۱۱۳ تا کلامش فهم و عقل ناسزایاں کم رسد هر که از خود گم شود او یا بد آن راه صواب مشکل قرآں نہ از ابناء دنیا حل شود ذوق آن میداند آن مستے کہ نو شد آن شراب اے کہ آگاہی ندادندت از انوار دروں در حق ما ہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب از سر وعظ و نصیحت این سخنها گفته ایم تا مگر زیں مرہمے بہ گردد آں زخم خراب از دعا کن چاره آزار انکار دعا چوں علاج مے زمے وقت خمار والتہاب بدیں عمر میداشت طبعے درشت نه انساں کہ دست خدایش بکشت غرض فرشتہ جو یکشنبہ کی صبح میں خونی آنکھوں کے ساتھ نظر آیا یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ شنبہ کو لیکھرام کو قتل کر کے یکشنبہ کو اپنی خونی آنکھیں دُنیا کو دکھائے گا یعنی یکشنبہ کی صبح ہوتے ہی عام طور پر شور پڑ جائے گا کہ لیکھرام مقتول ہونے کی حالت میں اس دنیا سے گذر گیا۔ منہ