توضیح مرام — Page 102
روحانی خزائن جلد ۳ ١٠٢ ازالہ اوہام حصہ اول اے شک کرنے والو! آسمانی فیصلہ کی طرف آجاؤ اے بزرگو! اے مولو یو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے غیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔ میری اس کتاب کے دونوں حصوں کو غور سے پڑھو کہ ان میں نور اور ہدایت ہے۔ خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو ۔ خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں ۔ آمَنْتُ بِالله و ملئكته وكتبه ورُسُلِهِ والبعث بعد الموت | واشهد ان لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله فاتقوا الله ولا تقولوا لست مسلما واتقوا الملك الذي اليه ترجعون۔ اور اگر اب بھی اس کتاب کے پڑھنے کے بعد شک ہے تو آؤ آزمالو خدا کس کے ساتھ ہے۔ اے میرے مخالف الرائے مولویو اور صوفیو ! اور سجادہ نشینو!!! جو مُكَفِّر اور مُكَذِّب ہو مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ اگر آپ لوگ مل جل کر یا ایک ایک آپ میں سے اُن آسمانی نشانوں میں میرا مقابلہ کرنا چاہیں جو اولیاء الرحمن کے لازم حال ہوا کرتے ہیں تو خدائے تعالیٰ تمہیں شرمندہ کرے گا اور تمہارے پردوں کو پھاڑ دے گا اور اس وقت تم دیکھو گے کہ وہ میرے ساتھ ہے۔ کیا کوئی تم میں ہے؟ کہ اس آزمائش کے لئے میدان میں آوے اور عام اعلان اخباروں کے ذریعہ سے دے کر ان تعلقات قبولیت میں جو میرا رب میرے ساتھ رکھتا ہے اپنے تعلقات کا مواز نہ کرے یا درکھو کہ خدا صادقوں کا مددگار ہے وہ اسی کی مدد کرے گا جس کو وہ سچا جانتا ہے چالا کیوں سے باز آجاؤ کہ وہ نزدیک ہے۔ کیا تم اس سے لڑو گے؟ کیا کوئی متکبرانہ اچھلنے سے در حقیقت اونچا ہو سکتا ہے کیا صرف زبان کی تیزیوں سے سچائی کو کاٹ دو گے اس ذات سے ڈرو جس کا غضب سب غضبوں سے بڑھ کر ہے اِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَى ا طه: ۷۵ خاکسار غلام احمد قادیانی از لود یا نه محله اقبال گنج بقلم خاکسار ذلیل ترین کا فہ انام غلام محمد کا تب برائے نام (امرتسری ) L