توضیح مرام — Page 99
روحانی خزائن جلد ۳ ۹۹ یاددہانی جو کچھ ہم نے رسالہ فتح اسلام میں الہی کارخانہ کے بارہ میں جو خداوند عزوجل کی طرف سے ہمارے سپرد ہوا ہے پانچ شاخوں کا ذکر کر کے دینی مخلصوں اور اسلامی ہمدردوں کی ضرورت امداد کے لئے لکھا ہے اسکی طرف ہمارے با اخلاص اور پر جوش بھائیوں کو بہت جلد توجہ کرنی چاہیے کہ تا یہ سب کام باحسن طریق شروع ہو جائیں ۔ الراقم مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور