تحفۂ غزنویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 517 of 769

تحفۂ غزنویہ — Page 517

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۵۱۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نحمده ونصلى على رسوله الكريم اشتہار واجب الاظہار اپنی جماعت کے <mark>لئے</mark> اور گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے <mark>لئے</mark> چونکہ اب مردم شماری کی تقریب پر سرکاری طور پر <mark>اس</mark> بات کا التزام کیا گیا ہے کہ ہر ایک فرقہ جو دوسرے فرقوں سے <mark>اپنے</mark> اصولوں کے لحاظ سے امتیاز رکھتا ہے علیحدہ خانہ میں <mark>اس</mark> کی خانہ پوری کی جائے اور جس نام کو <mark>اس</mark> فرقہ نے <mark>اپنے</mark> <mark>لئے</mark> پسند اور تجویز کیا ہے وہی نام سرکاری کاغذات میں <mark>اس</mark> کا لکھا جائے <mark>اس</mark> <mark>لئے</mark> ایسے وقت میں قرین مصلحت سمجھا گیا ہے کہ <mark>اپنے</mark> فرقہ کی نسبت ان دونوں باتوں کو گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں یا ددلایا جائے اور نیز اپنی جماعت کو ہدایت کی جائے کہ وہ مندرجہ ذیل تعلیم کے موافق <mark>اس</mark>تفسار کے وقت لکھوائیں ۔ اور جو شخص بیعت کرنے کے <mark>لئے</mark> مستعد ہے گوا بھی بیعت نہیں کی اُس کو بھی چاہیے کہ <mark>اس</mark> ہدایت کے موافق اپنا نام لکھوائے اور پھر مجھے کسی وقت اپنی بیعت سے اطلاع دیدے۔ یادر ہے کہ مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ فرقہ جس کا <mark>خدا</mark> نے مجھے امام اور پیشوا اور رہبر مقرر فرمایا ہے ایک بڑا امتیازی نشان <mark>اپنے</mark> ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ <mark>اس</mark>