تحفۂ غزنویہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 769

تحفۂ غزنویہ — Page 268

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۸ ۲۶۸ تریاق القلوب تمام ملتیں ہلاک ہو جائیں گی ۔ مگر اسلام کہ وہ ایسا چمکے گا جو درمیانی زمانوں میں کبھی نہیں چمکا ہوگا ۔ مگر ہلاک ہونے سے یہ مراد نہیں کہ مخالف تلوار سے زیر کئے جائیں گے۔ ایسے خیالات غلطیاں ہیں بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ برکت کی روح ان تمام مذہبوں میں سے جاتی رہے گی اور وہ ایسے ہو جائیں گے جیسا کہ بدن بے جان ۔سو یہ وہی زمانہ ہے۔ کیا کبھی کسی آنکھ نے دیکھا کہ جس مقابلہ کے لئے میں لوگوں کو بلاتا ہوں کبھی کسی نے درمیانی زمانوں میں سے اس طرح بلایا۔ یہ انسان کے دن نہیں بلکہ خدا کے دن ہیں اور ایام اللہ ہیں۔ یہ کا رو با رز مین سے نہیں بلکہ اُس کے ہاتھ سے ہے جو ذ والجلال اور حتی اور قیوم ہے۔ مبارک وہ دل جو پشیمانی کے دن سے پہلے سمجھ لے۔ اور مبارک وہ آنکھیں جو مواخذہ کی گھڑی سے پہلے دیکھ لیں۔ بیس برس کا عرصہ گزر گیا کہ مجھے یہ الہام ہوا تھا يـنــصـــرك الـلـه من عنده ینصرك رجال نوحى اليهم من السماء۔ يأتون من كل فج عميق۔ الا ان نـصـر الـلـه قـريـب ۔ يأتيك من كل فج عميق۔ لا مبدل لكلمات الله يتم نعمته عليك ليكون آية للمؤمنين فبشّر وما انت بنعمت ربّك بمجنون۔ قل ان كنتم تحبون الله فاتبعونی یحببكم الله۔ انا كفيناك المستهزئين انت على بينة من ربك ۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مؤمنون ۔ قل عندى شهادة من الله فهل انتم مسلمون۔ قل اعملوا على مكانتكم اني عامل فسوف تعلمون۔ ويخوفونك من دونه۔ انک باعيننا سميتك المتوكل يحمدك الله من عرشه ۔ نحمدک ونصلي ۔ صفحه ۲۳۹ و ۲۴۰ و ۲۴۱۔ براہین احمدیه - ترجمہ ۔ خدا اپنے پاس سے تیری