تذکرة الشہادتین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 6 of 597

تذکرة الشہادتین — Page 6

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۶ تذكرة الشهادتين ولتستبين سبيل المجرمين۔ قل انى امرت وانا اول المومنين۔ قل يوحى الى انما الهكم اله واحد۔ والخير كله في القرآن۔ لا يمسه الا المطهرون۔ فباي حديث بعده تؤمنون يريدون ان لا يتم امرك۔ والله يابى الا ان يتم امرك۔ وما كان الله ليتركك حتى يميز الخبيث من الطيب۔ هو الذى ارسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله وكان وعد الله مفعولا ۔ ان وعد الله اتى۔ وركل وركي۔ يعصمك الله من العدا۔ ويسـطـو بـكـل مـن سـطـا ۔ حلّ غضبه على الارض ۔ ذلك بما عصوا وكانوا | يعتدون الامراض تشاع والنفوس تضاع۔ امر من السماء۔ امر من الله العزيز الاكرم۔ ان الله لا يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بانفسهم۔ انه اوى القرية۔ لا عاصم اليوم الا الله۔ اصنع الفلك باعيننا ووحينا ۔ انه معك ومع اهلك انى احافظ كل من في الدار۔ الا الذين علوا من استكبار واحافظك خاصة سلام قولا من رب رحيم۔ سلام عليكم طبتم وامتازوا اليوم ايها المجرمون۔ انى مع الرسول اقوم وافطر و اصوم والوم من | يلوم۔ واعطيك مايدوم۔ واجعل لك انوار القدوم۔ ولن ابرح الارض الى الوقت | المعلوم۔ اني انا الصاعقة وانى انا الرحمن ذو اللطف والندى۔ ترجمہ : خدا کا امر آ رہا ہے۔ پس تم جلدی مت کرو۔ یہ خوشخبری ہے جو قدیم سے نبیوں کو ملتی رہی ہے۔ خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں یعنی ادب اور حیا اور خوف الہی کی پابندی سے ان فنی راہوں کو بھی چھوڑتے ہیں۔ جن میں معصیت اور نافرمانی کا گمان ہو سکتا ہے۔ اور دلیری سے کوئی قدم نہیں اُٹھاتے بلکہ ڈرتے ڈرتے کسی فعل یا قول کے بجالانے کا قصد کرتے ہیں ۔ اور خدا ان کے ساتھ ہے جو اس کے ساتھ اخلاص اور اُس کے بندوں سے نیکی بجالاتے ہیں۔ وہ قومی اور غالب ہے۔ وہ ہر یک امر پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے ۔ جب وہ ایک بات کو چاہتا ہے تو کہتا ہے کہ ہو۔ پس وہ بات ہو جاتی ہے۔ کیا تم مجھ سے بھاگ سکتے ہو۔ اور ہم مجرموں سے انتقام لیں گے۔ کہتے ہیں کہ یہ تو صرف انسان کا قول ہے۔ اور ان باتوں میں دوسروں نے اس شخص کی مدد کی ہے۔ یہ تو جاہل ہے یا مجنون ہے۔ ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا کو دوست رکھتے ہو تو آؤ