تذکرة الشہادتین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 327 of 597

تذکرة الشہادتین — Page 327

روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۲۳ رساله الوصیت ☆ ضمیمہ متعلقہ رساله الوصية رساله الوصیة کے متعلق چند ضروری امر قابل اشاعت ہیں جو ذیل میں لکھے جاتے ہیں :۔ (۱) اول یہ کہ جب تک انجمن کار پرداز مصالح قبرستان اس امر کو شائع نہ کرے کہ قبرستان با عتبار لوازم ضروری کے من کل الوجوہ طیار ہو گیا ہے اس وقت تک جائز نہ ہوگا کہ کوئی میت جس نے رساله الوصیّة کے شرائط کی پابندی کی ہے قبرستان میں دفن کرنے کے لئے لائی جائے پل وغیرہ لوازم ضروریہ کا پہلے طیار ہو جانا ضروری ہوگا اور اُس وقت تک میت ایک صندوق میں امانت کے طور پر کسی اور قبرستان میں رکھی جائے گی ۔ (۲) ہر ایک صاحب جو رساله الوصیّة کی پابندی کا اقرار کریں ضروری ہوگا کہ وہ ایسا اقرار کم سے کم دو گواہوں کی ثبت شہادت کے ساتھ اپنے زمانہ قائمی ہوش وحواس میں انجمن کے حوالہ کریں اور تصریح سے لکھیں کہ وہ اپنی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا دسواں حصہ اشاعت اغراض سلسلہ احمدیہ کے لئے ! بطور وصیت یا وقف دیتے ہیں ۔ اور ضروری ہوگا کہ وہ کم سے کم دو اخباروں میں اس کو شائع کر دیں ۔ (۳) انجمن کا یہ فرض ہوگا کہ قانونی اور شرعی طور پر وصیت کردہ مضمون کی نسبت اپنی پوری تسلی کر کے وصیت کنندہ کو ایک سارٹیفیکیٹ اپنے دستخط اور مہر کے ساتھ دے دیں اور جب قواعد مذکورہ بالا کی رو سے کوئی میت اس قبرستان میں ریویو آف ریلیجنز اردو جنوری ۱۹۰۶ ء از صفحه ۳۶ تا ۳۹۔ (ناشر) ۳۶