سُرمہ چشم آریہ — Page 320
روحانی خزائن جلد ۲ ٣٠٨ سرمه چشم آریه (۳۸) میں سے وہ شخص جو تیری نظر میں کا ذب اور دروغ گو ہے اور اس کے عقاید اور اصول تیری تو ہین اور ہتک عزت کا موجب ہیں اور دانستہ ان کا پابند ہورہا ہے اس کو اے ایشر ایسے دکھ کی مار پہنچا اور ایسی لعنت سے بھری ہوئی اس کی رسوائی کر کہ ایک سال کے عرصہ تک وہ لعنت کا اثر جو عذاب مولم ہے ظاہر ظاہر اس کو پہنچ جائے ۔اے ایشر تو ایسا ہی کر کیونکہ کا ذب صادق کی طرح کبھی تیرے حضور میں عزت نہیں پا سکتا۔ آمین فقط ۔ ت ت