سچائی کا اظہار — Page 276
۱۷۵ روحانی خزائن جلد ۶ ۲۷۴ جنگ مقدس تیرھواں پرچہ ۵ جون ۱۸۹۳ء ( روئداد جلسه ) مرزا صاحب نے ۶ بجے ، امنٹ پر جواب لکھا نا شروع کیا اور ے بجے امنٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا اور باہمی اتفاق سے قرار پایا کہ آج بحث ختم ہو اور آج کا دن بحث کا آخری دن سمجھا جاوے۔ مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب نے ۷ بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۳ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۳ منٹ پر ختم کیا۔ جناب خواجہ یوسف شاہ صاحب آنریری مجسٹریٹ امرتسر نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر فرمائی اور حاضرین جلسہ کی طرف سے دونوں میر مجلسوں کا خصوصًا ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خوش اخلاقی اور عمدہ انتظام کی وجہ سے یہ جلسہ ۱۵ دن تک بڑی خوش اسلوبی اور خوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوا اور اگر کسی امر پر اختلاف پیدا ہوا تو دونوں میر مجلسوں نے ایک امر پر اتفاق کر کے ہر دو فریق کو رضا مند کیا اور ہر طرح انصاف کو مد نظر رکھ کر صورت امن قائم رکھی بعد ازاں تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہو کر جلسہ برخاست ہوا۔ ٫۵ جون ۱۸۹۳ء دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی ساپر غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب حضرت مرزا صاحب ڈپٹی صاحب اور میرے سوال و جواب بطور حرف عین اور غین سے ہیں یعنی ڈپٹی صاحب سے مرادع اور مجھ سے مرادغ ہے۔ ع۔ قرآن میں لکھا ہے کہ وَ يَكُونَ الدِّينَ كُلَّهُ لِلَّهِ ! یعنی یہاں تک قتل کرو کہ کل دین اللہ ہی کا ہو جائے اور زمین ا الانفال : ۴۰