ستارہ قیصرہ — Page 625
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۵ روئداد جلسه دعا بسر کرنا گناہ عظیم سمجھتی ہے توجہ دلائی کہ سب لوگ نہ دل سے اپنی مہربان گورنمنٹ کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالی اس کو اس جنگ میں جو ٹرانسوال میں ہو رہی ہے فتح عظیم بخشے اور نیز یہ بھی کہا کہ حق اللہ کے بعد اسلام کا اعظم فرض ہمدردی خلائق ہے اور بالخصوص ایسی مہربان گورنمنٹ کے خادموں سے ہمدردی کرنا کار ثواب ہے جو ہماری جانوں اور مالوں اور سب سے بڑھ کر ہمارے دین کی محافظ ہے۔ اس لئے ہماری جماعت کے لوگ جہاں جہاں ہیں اپنی توفیق اور مقدور کے موافق سرکار برطانیہ کے ان زخمیوں کے واسطے جو جنگ ٹرانسوال میں مجروح ہوئے ہیں چندہ دیں۔ لہذا بذریعہ اشتہار هذا اپنی جماعت کے لوگوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہر ایک شہر میں فہرست مکمل کر کے اور چندہ کو وصول کر کے یکم مارچ سے پہلے مرزا خدا بخش صاحب کے پاس بمقام قادیان بھیج دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی ان کے سپرد کی گئی ہے۔ جب آپ کا روپیہ معہ فہرستوں کے آجائے گا تو اس فہرست چندہ کو اس رپورٹ میں درج کیا جائے گا جس کا ذکر او پر ہو چکا ہے ہماری جماعت اس کام کو ضروری سمجھ کر بہت جلد اس کی تعمیل کرے۔ والسلام راقــم میرزا غلام احمد از قادیان ۱۰ فروری ۱۹۰۰ء خوشخبری ۱۰ فروری کے اشتہار میں یہ خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ روئیداد کے ساتھ فہرست اسمائے چندہ دہندگان شائع کی جائے گی لیکن چونکہ روئیداد کی ضخامت بڑھ گئی ہے لہذا حضرت امام ہمام ہادی انام مناسب نہیں سمجھتے کہ فہرست شائع کی جائے ۔ بڑی رقوم صرف معدودے چند اصحاب کی طرف سے موصول ہوئی ہیں اور باقی بہت قلیل رقوم ہیں چنانچہ بڑی سے بڑی رقم حاصل کی ہے جو نواب مــحــمــد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ کی طرف سے آئی ہے اور چھوٹی سے چھوٹی رقم ٣ پائی تک ہے۔ چونکہ حضرت اقدس جناب مسیح موعود عليه الصلوة والسلام روپے کے بھیجنے میں ۳۳