ستارہ قیصرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 610 of 769

ستارہ قیصرہ — Page 610

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۱۰ روئداد جلسه دعا ایک مسلمان سپاہی تھا وہ مسجد میں آیا اور مؤذن کو کہا کہ بانگ دو اُس نے وہی ڈرتے ڈرتے گنگنا کر اذان دی سپاہی نے کہا کہ کیا تم اسی طرح پر بانگ دیا کرتے ہو مؤذن نے کہا ہاں اسی طرح دیتے ہیں سپاہی نے کہا کہ نہیں کو ٹھے پر چڑھ کر اونچی آواز سے اذان دو اور جس قدر زور سے ممکن ہو سکتا ہے بانگ دو وہ ڈرا آخر اس نے سپاہی کے کہنے پر زور سے بانگ دی اس پر تمام ہندو اکٹھے ہو گئے اور ملا کو پکڑ لیا ، وہ بیچارہ بہت ڈرا اور گھبرایا که کاردار مجھے پھانسی دے دے گا سپاہی نے کہا کہ میں تیرے ساتھ ہوں آخر سنگ دل چھری مار برہمن اُس کو پکڑ کر کاردار کے پاس لے گئے ۔ اور کہا کہ مہاراج اس نے ہم کو بھرشٹ کر دیا کار دار تو جانتا تھا کہ سلطنت تبدیل ہو گئی ہے اور اب وہ سکھا شاہی نہیں رہی مگر ذرا دبی زبان سے پوچھا کہ تو نے اونچی آواز سے کیوں بانگ دی ؟ سپاہی نے آگے بڑھ کر کہا کہ اُس نے نہیں میں نے بانگ دی کاردار نے کہا۔ کم بختو ! کیوں شور ڈالتے ہو لاہور میں تو اب کھلے طور سے گائیاں ذبح ہوتی ہیں تم اذان کو روتے ہو جاؤ چپکے ہو کر بیٹھ رہو ۔ الغرض یہ واقعی اور سچی بات ہے جو ہمارے دل سے نکلتی ہے جس قوم نے ہم کو تحت الثریٰ سے نکالا ہے اُس کا احسان ہم نہ مانیں تو پھر یہ کس قدر نا شکری اور نمک حرامی ہے ۔ اِس کے علاوہ پنجاب میں بڑی جہالت پھیلی ہوئی تھی ایک بوڑھے آدمی کے شاہ نے بیان کیا کہ میں نے اپنے اُستاد کو دیکھا ہے