ستارہ قیصرہ — Page 463
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۴۶۳ تریاق القلوب حاشي پہلے جس قدر رسول اور نبی گزرے ہیں سب کو یہ بلا پیش آئی تھی کہ شریر لوگ ۱۴۸ کتوں کی طرح اُن کے گرد ہو گئے تھے ۔ اور صرف ہنسی اور ٹھٹھے پر ہی کفایت نہیں کی تھی بلکہ چاہا تھا کہ اُن کو پھاڑ ڈالیں اور ٹکڑے ٹکڑے کر دیں ۔ مگر خدا تعالیٰ کے ہاتھ نے اُن کو بچا لیا ۔ ایسا ہی میرے ساتھ ہوا کہ ان مولویوں نے یحییٰ نبی ہی ایلیا ہے اور یحییٰ ایلیا ہونے سے منکر ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان دونوں قولوں میں کچھ بھی تناقض نہیں کیونکہ مسیح تو بچی کو باعتبار اس کی خو اور طبیعت کے ایلیا ٹھہراتا ہے نہ حقیقی طور پر اور حضرت یحییٰ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ وہ حقیقی طور پر ایلیا ہوں ۔ اور اہل تناسخ کے عقیدے کے موافق ایلیا کی رُوح ان میں آگئی ہو۔ پس حضرت مسیح ایک استعارہ استعمال کر کے یحیی کو ایلیا قرار دیتے ہیں اور حضرت یحییٰ حقیقت پر نظر کر کے ایلیا ہونے سے انکار کرتے ہیں فلما اختلف الجهات لم يبق التناقض فتدبر ۔ اور اگر اس طرح پر تناقض ہو سکتا ہے تو پھر خدا تعالیٰ کے کلام میں بھی نعوذ بالله تناقض ماننا چاہیے کیونکہ ایک طرف تو تمام قرآن اس مضمون سے بھرا ہے کہ جو شخص ایمان لاوے اور تقویٰ اختیار کرے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور خواہ بینا ہو یا اندھا وہ سب نجات پائیں گے اور دوسری طرف یہ بھی آیت ہے صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لَا يَر لَا يَرْجِعُونَ کے یعنی اندھے اور گونگے اور بہرے خدا سے دور رہیں گے اور یہ بھی آیت ہے مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ في الْآخِرَةِ أَعْلمی کے یعنی جو اس جہان میں اندھا ہوگا وہ اُس جہان میں بھی اندھا ہوگا ایسا ہی ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ اس جگہ بظاہر انکار دیدار ہے اور اس کے مخالف یہ آیت ہے ۔ إِلى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ] اس سے دیدار ثابت ہوتا ہے۔ سومسیح اور بیٹی کے کلمات میں اسی قسم کا تناقض ہے جو دراصل تناقض نہیں۔ ایک نے مجاز کو ذہن میں رکھا اور دوسرے نے حقیقت کو۔ اس لئے کچھ تناقض نہ ہوا۔ البقرة : 19 بنی اسرائیل : ۷۳ ۳ الانعام: ۱۰۴ ۴ القيامة : ۲۴