ستارہ قیصرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 769

ستارہ قیصرہ — Page 387

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۸۷ تریاق القلوب خدا کی کلام قرآن شریف کو بھی مورد اعتراض ٹھہراتا ہے۔ اب ہم باقی الہامات کو جو اس پیشگوئی کے لئے بطور تشریح ہیں ذیل میں لکھتے ہیں اور ناظرین سے توقع رکھتے ہیں جو وہ غور سے سوچیں اور عمداً خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کر کے باز پرس کا نشانہ نہ بنیں۔ واضح ہو کہ پیشگوئی مذکورہ بالا کی تفصیل اور تشریح کے لئے ایک اور الہام ہے جو لیکھرام کی موت سے قریباً پانچ سال پہلے شائع کیا گیا۔ چنانچہ وہ میرے رسالہ کرامات الصادقین کے اخیر میں یعنی ٹائٹل پیج کے اخیر صفحہ پر آٹھویں سطر میں درج ہے اور وہ عبارت جس میں الہام مذکور ہے یہ ہے۔ ومنها ما وعدنى ربّي واستجاب دعائي في رجل مفسد عدو الله ورسوله المسمّى ليكهرام الفشاوري و اخبرني انه من الهالكين۔ انه كان يسب نبي الله ويتكلم في شانه بكلمات خبيثة۔ فدعوت علیه فبشرني ربّى بموته في ست سنة۔ ان في ذالك لأية للطالبين - یعنی میرے نشانوں میں سے جو خدا نے میری تائید میں ظاہر فرمائے وہ پیشگوئی ہے جو میری دعا قبول ہو کر ایک فساد انگیز شخص کی نسبت جو اللہ اور رسول کا دشمن تھا جس کا نام لیکھر ام تھا اور پشاور کے ضلع کا رہنے والا تھا مجھے بتلائی گئی اور خدا نے اُس کے بارے میں مجھے خبر دے کر مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اُس کو ہلاک کرے گا ۔ 10 ی شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور اُس کی شان میں تو ہین کے الفاظ بولا کرتا تھا ۔ پس میں نے اُس پر بد دعا کی اور خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے خوشخبری دی اور کہا کہ میں چھ برس کی میعاد میں لیکھرام کو ہلاک کروں گا۔ اِس پیشگوئی میں اُن لوگوں کے لئے جو خدا کے طالب ہیں ایک بڑا نشان ہے ۔ فقط تمام ہندو اور مسلمان اور عیسائی برٹش انڈیا کے رہنے والے اس بات کے گواہ ہیں اور خود گورنمنٹ بھی گواہ ہے جس کی خدمت میں یہ عربی پیشگوئی والی کتاب