ستارہ قیصرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 354 of 769

ستارہ قیصرہ — Page 354

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۵۹۶ ۳۵۴ تریاق القلوب بعد اس کے انہوں نے فرمایا کہ جب میں دنیا میں تھا تو میں اُمیدوار تھا کہ ایسا انسان دنیا میں بھیجا جائے گا۔ بعد اس کے آنکھ کھل گئی ۔ وهذه رؤيــاء صادقة من ربى ولعنة الله على الذين يفترون على الله ويقولون الهمنا وأنبئنا وارانا الله وما الهموا وما أنبئوا وما اراهم الله من شيء الا لعنة الله على الكاذبين - اور اس خواب میں یہ پیشگوئی تھی کہ بہت سے آسمانی نشان مجھ سے ظاہر ہوں گے ۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا اور جیسا کہ اِسی کتاب میں میں نے بیان کیا ہے اس کشف کے بعد اس قدر آسمانی نشان مجھ سے ظہور میں آئے کہ جب تک خدا کسی کے ساتھ نہ ہو اور اُس کا اول درجہ کا فضل نہ ہو ا یسے نشان ظاہر نہیں ہو سکتے ۔ اور اس رؤیا کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق اور دوسرے احباب ہیں جو ایک جماعت کثیر ہے ۔ اور منجملہ خدا تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو ڈ پٹی عبداللہ آتھم کی نسبت ظہور میں آیا۔ اس نشان کی اصل بنیا د وہ الہام ہے جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱۔ اور سطر ۱۱و ۱۲ و ۱۳ میں مندرج ہے اور وہ یہ ہے۔ ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى وخرقوا له بنين وبنات بغير علم۔ قُل هو الله احد الله الصمد لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا احد۔ ويمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ الفتنة ههنا فاصبركما صبر اولوالعزم ۔ وقُل رب ادخلني مدخل صدق ۔ واما نرينك بعض الذي نعدهم او نتوفینک ۔ دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمدیہ۔ ترجمہ ۔ جو لوگ یہودی صفت مسلمان ہیں اور جو پادری عیسائی ہیں وہ تجھ سے ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تو ویسا ہی نہ ہو جائے جیسا کہ وہ ہیں ۔ اور پادریوں نے