ستارہ قیصرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 344 of 769

ستارہ قیصرہ — Page 344

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۴۴ تریاق القلوب کلارک ساکن امرتسر کے قتل کرنے کی ترغیب دی۔ اس بات کے یقین کرنے کے لئے وجہ ہے کہ مرزا غلام احمد مذکور نقض امن کا مرتکب ہوگا یا کوئی قابل گرفت فعل کرے گا جو باعث نقض امن اس ضلع میں ہوگا۔ اس بات کی خواہش کی گئی ہے کہ اس سے حفظ امن کے لئے ضمانت طلب کی جائے ۔ واقعات اس قسم کے ہیں کہ جس سے اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کا شائع کرنا زیر دفعہ ۱۴ ضابطہ فوجداری ضروری معلوم ہوتا ہے۔ لہذا میں اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری کرتا ہوں اور اس کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آکر بیان کرے کہ کیوں زیر دفعہ ۱۰۷ ضابطہ فوجداری حفظ امن کے لئے ایک سال کے واسطے ہیں ہزار روپیہ کا مچلکہ اور بیس ہزار روپیہ کی دو الگ الگ ضمانتیں اس سے نہ لی جائیں۔ دستخط اے۔ ای۔ مارٹینو ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر - یکم اگست ۱۸۹۷ء اس حکم کی تاریخ سے جو یکم اگست ۱۸۹۷ء ہے ظاہر ہے کہ وارنٹ یکم اگست ۹۷ ء کو جاری ہوا تھا۔ اور اس وارنٹ سے مطلب یہ تھا کہ تا مجھے گرفتار کر کے حاضر کیا جائے اور سزا سے پہلے گرفتاری کی ذلت پہنچائی جائے ۔ مگر یہ تصرف غیبی کس قدر ایک طالب حق کے ایمان کو بڑھاتا ہے کہ باوجود یکہ امرتسر سے ایسا وارنٹ جاری ہوا مگر خدا تعالیٰ ☆ نے جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات میں اُس کا وعدہ تھا اس وارنٹ سے بھی عجیب طور پر محفوظ رکھا۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اگر حکم کے مطابق یہ وارنٹ عدالت سے جاری ہو جاتا تو قبل اس کے کہ ۷ اگست 99ء کا حکم انتقال مثل کے لئے نفاذ پا تا وارنٹ کی تعمیل ہو جاتی کیونکہ امرتسر اور قادیان میں صرف ۲۵ کوس کا فاصلہ ہے اور وہ حکم جو ر اگست ۹۹ ء کو مجسٹریٹ ضلع امرتسر نے اس مقدمہ کے بارے میں دیا تھا وہ یہ ہے:۔ ” میں نے وارنٹ کا جاری کرنا روک دیا ہے کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں ☆ سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ۹۷ء “ ہونا چاہیے۔(ناشر)