ستارہ قیصرہ

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 312 of 769

ستارہ قیصرہ — Page 312

روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۱۲ تریاق القلوب برون صاحب نے شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر کو بھی کہا کہ پیشگوئی پوری ہوگئی اور ان معزز وکلاء کے منہ سے یہ باتیں جو ان کے عہدہ اور شغل سے کچھ منا سبت بھی نہیں رکھتیں اس لئے بے ساختہ نکل گئیں کہ انہوں نے کئی پیشیوں میں بچشم خود مشاہدہ کیا تھا کہ میرے سزا دلانے کے لئے پولیس کی طرف سے ( گونیک نیتی سے ) اور نیز شیخ مذکور کی طرف سے کیسی جان توڑ کوششیں ہو رہی تھیں مگر خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کیا کہ اُن کے تباہ کرنے والے ارادوں سے مجھے بچا لیا بلکہ پیش از وقت مجھے خبر دے دی کہ وہ ان ارادوں میں ناکام رہیں گے ۔ سو اس صریح صریح پیشگوئی کے دیکھنے سے جو اس مقدمہ کے انجام کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوئی ان کے دلوں پر اثر ہوا اور وہ پیشگوئی جو حقیقت المہدی کے صفحہ ۱۲ میں درج ہے اس کے الفاظ یہ ہیں : ۔ ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون۔ انت مع الذين اتقوا ۔ وانت معى يا ابراهیم یا تیک نصرتي إني انا الرحمن يا ارض ابلعي ماءك ۔ غيض الماء وقُضِيَ الامر ۔ سَلام قولا من رب رحيم۔ وامتازوا اليوم ايها المجرمون۔ انـا تـجـالـدنـا فانقطع العد و واسبابه۔ ويلٌ لهم انى يؤفكون۔ يعض الظالم على يديه ويوثق وان الله مع الابرار۔ وانه على نصرهم لقدير۔ شـاهـت الوجوه۔ أنه من آية الله وانـه فتح عظيم۔ انت اسمى الاعلى ۔ وانت منى بمنزلة محبوبين۔ اخترتك لنفسي۔ قل انی امرت وانا اول المؤمنين - دیکھو صفحه ۱۲ حقیقت المہدی ۔ ترجمہ ۔ خدا پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے اور تو پرہیز گاروں کے ساتھ ہے۔ اور تو میرے ساتھ ہے۔ اے ابراہیم ! میری مدد تجھے اس مقدمہ میں پہنچے گی ۔ میں رحمن ہوں ۔ اے