سرّالخلافة — Page 94
روحانی خزائن جلد ۸ ۹۴ نور الحق الحصة الأولى عريف فرس نفسي عند حرب ويدرى السرّ من شد البطان میرے نفس کا گھوڑالڑائی کے وقت بڑی فراست رکھتا ہے اور تنگ کو مضبوط کھینچنے سے سمجھ جاتا ہے کہ مطلب کیا ہے ۷۰ مگر ینزلن كمثل برق ولا تمـــــضـــى عـلـيـه دقيقتان دو منٹ کی بھی توقف نہیں کرتا اور بڑا حملہ آور ہے جو برق کی طرح اترتا ہے وإنا سوف نُوجَرُ مِن ملیک ونُعـطـى مـنــه أجـــر الامتــشــانِ اور ہم عنقریب اپنے بادشاہ سے پاداش پائیں گے اور اس سپاہیانہ خدمت کا اجر ہم کو دیا جائے گا وكأس قد شربنا في وهادٍ وأخرى نشـــــربـن فـوق الـقنـانِ کئی پیالے تو ہم نے نشیب میں پیئے اور کئی اور ہیں جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر پیئیں گے وهذا كله من فضل ربّى ملاذى عاصمي ممن جفانی یہ سب میرے رب کا فضل ہے جو میری پناہ ہے اور ظالم سے مجھے بچانے والا ہے أرى أشجار رحمته عِظامًا مفرحة كزرع الزعفران اس کی رحمت کے درختوں کو میں بڑے بڑے دیکھتا ہوں خوش کرنے والے جیسے زعفران کا کھیت ہوتا ہے وقومی کفروني من عناد وإلحاد وتحريف البيان اور میری قوم نے مجھے عناد سے کافر ٹھہرایا اور الحاد اور تحریف سے کافر بنانے میں کوشش کی اور فيا لعان لا تهلك عجولا ولا تهجر فترجع كالمُهان پس اے لعنت کرنے والے میرے ، جلدی ہلاک مت ہو اور مسلمان کو اپنے گروہ سے جدا نہ کر کہ اس میں تیری رسوائی ہے ووشك البين صعب عند حر وإن الــحـــــر كـالــحــــانـي يقــاني اور جلد جدا ہو جانا شریف آدمی کے نزدیک ایک سخت بات ہے اور شریف آدمی ایک مشفق مہربان کی طرح ملتا ہے ولا تعجب لقولى وادّعائى وقد عُلّمت من أخفى المعاني اور میرے قول اور میرے دعوی سے تعجب مت کر اور مجھے بہت پوشیدہ معنے بتلائے گئے ہیں وللرحمن في كلِم رموز وكم قول أسـر كـمـثـل كـاني اور خدا تعالیٰ اپنے کلمات میں کئی بھید رکھتا ہے اور کئی قول اس کے ایسے ہیں جیسے کوئی اشارہ کنایہ سے باتیں کرتا ہے