سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب — Page 154
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۱۵۲ حجة الله ۱۷ کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی وہ ایسی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو سترہ برس پہلے اس وقت سے براہین میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ اور نیز آثار نبویہ میں بھی اس کا ذکر پایا جاتا ہے۔ اس پیشگوئی کی دونوں پہلوؤں کے رو سے تکمیل ہو چکی اور آتھم ایک مدت سے مر چکا۔ پھر کیا اب تک وہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی ۔ لعنة الله على الكاذبين - کیا آتھم باکرہ لڑکی تھا جو بغیر کسی سبب قوی کے مقابل پر آنے سے شرم کی ۔ آخر کوئی تو سبب تھا۔ وہ یہی سبب تھا کہ پیشگوئی کو سنتے ہی اسلامی ہیت اس کو کھا گئی ۔ وہ اندر ہی اندر گداز ہو گیا اور کسی جرات کے لائق نہ رہا نہ قسم کے لائق اور نہ نالش کے لائق ۔ جب قسم کیلئے بلایا جاتا تھا تو اس کا کلیجہ کانپ جاتا تھا۔ جب نالش کیلئے ابھارا جاتا تھا تو اس کا کانشنس اس کے منہ پر طمانچے مارتا تھا۔ مسیح نے خود قسم کھائی۔ پولوس نے کھائی ۔ اس نے کیوں اشد ضرورت کے وقت نہ کھائی۔ اگر حملے ہوئے تھے تو نالش کرتا اور سزا دلاتا ۔ اس کا حق تھا۔ اس نے کیوں نالش نہ کی ۔ اے غزنوی لوگو ! کس قدر تمہیں سچائی سے دشمنی ہے۔ کیا کوئی حد بھی ہے؟ کیا تمہارا یہی تقویٰ ہے جس کو لے کر تم پنجاب میں آئے؟!! ایک مسلمان کو کافر بناتے ہوا اور خدا کے صریح اور کھلے کھلے نشانوں کا انکار کرتے ہو۔ اور پادریوں کو اپنی دجالی باتوں سے مدد دیتے ہو۔ کیا تمہیں ایسا کرنا روا تھا ؟ کیا خدا ایک دجال اور کذاب کی عظمت اور قبولیت کو زمین پر پھیلا رہا ہے؟ اور تم جیسے نیک بختوں کو ذلیل کر رہا ہے یا اس کو دھو کہ لگ گیا ہے ۔ کیا وہ دلوں کے بھیدوں کو جاننے والا نہیں؟ کیا تم سچائی کو نابود کر دو گے؟ کیا وہ نور جو آسمان مجھے فرمایا اطلع الله علی همه و غمه۔ و لن تجد لسنة الله تبديلا ولا تعجبوا ولا تحزنوا و انتم الاعلون ان کنتم مؤمنين وبعزتی و جلالی انک انت الاعلى ونمزق الاعداء | كل ممزق۔ ومكر اولئك هو يبور ۔ انا نكشف السر عن ساقه يومئذ يفرح المومنون ۔ ثلة | من الاولين و ثلة من الآخرين و هذه تذكرة فمن شاء اتَّخَذَ الى ربه سبيلا ۔ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے ہم و غم پر اطلاع پائی اور اس کو مہلت دی جب تک کہ وہ بے باکی اور سخت گوئی اور تکذیب کی طرف میل کرے اور خدا تعالیٰ کے احسان کو بھلا دے ( یہ معنے فقرہ مذکورہ کے تفہیم الہی سے ہیں ) اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے اور تو ربانی سنتوں میں تغیر اور تبدل بقيه حاشيه