سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 58 of 494

سراجِ منیر — Page 58

روحانی خزائن جلد ۱۲ ۶۰ سراج منیر ۵۲ کر خدا کھینچ کر وہ کر دیتا دیکھو خدا فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ، یعنی غیب کو چنے ہوئے فرستادوں کے سوا کسی پر نہیں کھولا جاتا۔ اب سوچو اور خوب غور سے اس کتاب کو پڑھو کہ کیا وہ غیب جس کی اس آیت میں تعریف ہے کامل طور پر پیش نہیں کیا گیا میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو کچھ تمہیں دکھایا گیا اگر ان اندھوں کو دکھایا جاتا کہ اس صدی سے پہلے گزر گئے تو وہ اندھے نہ رہتے سوتم روشنی کو پا کر اس کو رد نہ کرو خدا تمہیں روشن آنکھیں دینے کے لئے طیار ہے اور پاک دل بخشنے کے لئے مستعد ہے وہ نئے طور سے اپنی ہستی تم پر ظاہر کرنا چاہتا ہے اس کے ہاتھ ایک نیا آسمان اور نئی زمین بنانے کے لئے لمبے ہوئے ہیں سوتم مزاحمت مت کرو اور سعادت سے جلد جھک جاؤ تم اپنے نفسوں پر ظلم مت کرو اور اپنی ذریت کے دشمن نہ بنو تا خدا تم پر رحم کرے اور تا و تمہارے گناہ بخشے اور تمہارے دنوں میں برکت دے۔ دیکھو آسمان کیا کر رہا ہے اور زمین کو کیوں را کھینچ رہا ہے افسوس کہ تم نے صدی کے سر کو بھی بھلا دیا۔ پندرہویں پیشگوئی جو آتھم کی پیشگوئی اور لیکھرام کی پیشگوئی سے نہایت مناسبت رکھتی ہے وہ الہام ہے جو آتھم کی میعاد گذرنے کے بعد رسالہ انوار الاسلام میں شائع کیا گیا تھا وہ یہ ہے اطلع الله على همه و غمه و لن تجد لسنة الله تبديلا - ولا تعجبوا ولا تحزنوا و انتم | الاعلون ان کنتم مؤمنين۔ و بعزّتی و جلالی انک انت الاعلى و نمزق الاعداء كل ممزق ۔ انا نكشف السر عن ساقه ۔ يومئذ يفرح المؤمنون ۔ ثلة من الاولين و قلة من الآخرين۔ هذه تذكرة فمن شاء اتخذ الى ربّه سبیلا یعنی خدا نے دیکھا کہ آتھم کا دل ہم و غم سے بھر گیا اور خدا کی سنت میں تو تبدیلی نہیں پائے گا یعنی وہ ڈرنے والے دل کے لئے عذاب کی پیشگوئی کو تاخیر میں ڈال دیتا ہے یہی اس کی سنت ہے۔ اور پھر فرمایا کہ جو واقعہ پیش آیا اس سے کچھ تعجب مت کرو اور اگر تم ایمان پر قائم رہو گے تو آخر غلبہ تمہیں کو ہوگا اور مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ آخر تو ہی غالب ہوگا اور ہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں گے ہم الہامی پیشگوئی کے مخفی امور کو اس کی پنڈلی سے ننگا کر کے دکھائیں گے۔ اس دن مومنین خوش ہوں گے الجن: ۲۷، ۲۸