سراجِ منیر

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 102 of 494

سراجِ منیر — Page 102

روحانی خزائن جلد ۱۲ الراقم عیسائی صاحبوں کا دلی خیر خواہ ١٠٠٠ میرزا غلام احمد قادیانی اشتہا ر ا نعامی ایک ہزار روپیہ میں اس وقت ایک مستحکم وعدہ کے ساتھ یہ اشتہار شائع کرتا ہوں کہ اگر کوئی صاحب عیسائیوں میں سے یسوع کے نشانوں کو جو اس کی خدائی کی دلیل سمجھے جاتے ہیں میرے نشانوں اور فوق العادت خوارق سے قوت ثبوت اور کثرت تعداد میں بڑھے ہوئے ثابت کر سکیں تو میں ان کو ایک ہزار روپیہ بطور انعام دوں گا۔ میں سچ سچ اور حلفاً کہتا ہوں کہ اس میں تخلف نہیں ہوگا۔ میں ایسے ثالث کے پاس روپیہ جمع کراسکتا ہوں جس پر فریقین کا اطمینان ہو اس فیصلہ کے لئے غیر منصف ٹھیرائے ۲۸ جنوری جائیں گے۔ درخواستیں جلد آنی چاہئیں ۔ ☆ ١٨٩ء نوٹ: اگر درخواست کرنے والے ایک سے زیادہ ہوں تو روپیہ آپس میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ منہ سراج منیر