سراجِ منیر — Page 71
روحانی خزائن جلد ۱۲ ۷۳ سراج منیر بائیسویں پیشگوئی یہ پیشگوئی بھی براہین احمد یہ ص ۲۴۱ میں ہے اور وہ یہ ہے کہ انک باعيننا يرفع الله ذكرك و يتم نعمته عليك فى الدنيا والآخرة تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہے خدا تیرا ذکر اونچا کر دے گا اور خدا اپنی نعمتیں دنیا اور آخرت میں تیرے پر پوری کر دے گا۔ اور یہ جو فرمایا کہ تیرا ذ کر اونچا کر دے گا اس کے یہ معنی ہیں کہ دنیا اور دین کے خاص لوگ تعریف کے ساتھ تیرا ذکر کریں گے ۔ اور اونچے مرتبوں والے تیری ثناء میں مشغول ہوں گے۔ اب کیا یہ تعجب نہیں کہ جو شخص کافر اور حقیر : ہ جو شخص کافر اور حقیر شمار کیا جاتا ہے او ہے اور دجال اور شیطان کہا جاتا ہے اس کا انجام یہ ہو کہ دین اور دنیا کے بلند مراتب والے سچے دل سے اس کی تعریفیں کریں گے۔ تیئیسویں پیشگوئی یہ پیشگوئی براہین کے ص ۲۴۲ میں مرقوم ہے ۔ اِنِّی رَافِعُكَ إِلَى۔ والقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي و بشر الذين أمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم۔ واتل ۲۴ عليهم ما اوحی الیک من ربك ولا تصعّر لخلق الله ولا تسئم من الناس ترجمہ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور میں اپنی طرف سے محبت تیرے پر ڈالوں گا یعنی بعد اس کے کہ لوگ دشمنی اور بغض کریں گے ایک دفعہ محبت کی طرف لوٹائے جائیں گے جیسا کہ یہی مہدی موعود کے نشانوں میں سے ہے اور پھر فرمایا کہ جو لوگ تیرے پر ایمان لائیں گے ان کو خوشخبری دے کہ وہ اپنے رب کے نزدیک قدم صدق رکھتے ہیں۔ اور جو میں تیرے پر وحی نازل کرتا ہوں تو ان کو سنا خلق اللہ سے منہ مت پھیر اور ان کی ملاقات سے مت تھک اور اس کے بعد الہام ہوا ۔ و وسع مکانک یعنی اپنے مکان کو وسیع کرلے۔ اس پیشگوئی میں صاف فرمادیا کہ وہ دن آتا ہے کہ ملاقات کرنے والوں کا بہت ہجوم ہو جائے گا یہاں تک کہ ہر ایک کا تجھ سے ملنا مشکل ہو جائے گا پس تو نے اس وقت ملال ظاہر نہ کرنا اور لوگوں کی ملاقات سے تھک نہ جانا ۔ سبحان اللہ یہ کس شان کی پیشگوئی ہے اور آج سے ۷ ابرس پہلے اس وقت بتلائی گئی ہے کہ جب میری مجلس میں شاید دو تین آدمی آتے ہوں گے اور وہ بھی کبھی کبھی اس سے کیسا علم غیب خدا کا ثابت ہوتا ہے۔