سراجِ منیر — Page 67
روحانی خزائن جلد ۱۲ ५१ سراج منیر صورت موت بتلائی گئی تھی یعنی یہ کہ کس طرح سے مرے گا۔ بیماری سے یا قتل سے اور پیشگوئی کے اشارات یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے اس گوسالہ کی ثنا خوانی کو پرستش تک پہنچایا اور سچائی کا خون کیا اور اس کی تعریف میں غلو کیا وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں اس قوم کی طرح ہیں جنہوں نے سامری کے گوسالہ کی پرستش کی تھی اللہ تعالى سورة الاعراف میں فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِنْ رَّبِّهِمْ کہ لیکھرام چھ سال کے عرصہ میں مر جائے گا۔ اور اسی بشارت کی طرف انجام آتھم کے قصیدہ میں وہ شعر جو بماہ تمبر ۹۶ محمد حسین بالوں کو خاطب کرکے لکھے گئے ہیں اشار کر رہے ہیں اور جیسا کہ تصرف کا لفظ شعر بقيه حاشيه ستعرف یوم العید میں موجود ہے اس قصیدہ میں بھی محمد حسین کو مخاطب کر کے ستعرف موجود ہے اور جیسا کہ وه قصیدہ جس میں یہ الہام ہے یعنی ستعرف العيد والعيد اقرب محمد حسین کیلئے اور اس کو مخاطب کر کے لکھا گیا تھا۔ ایسا ہی اس قصیدہ میں بھی محمد حسین بٹالوی مخاطب ہے اور وہ شعر یہ ہیں: لیکھرام کا قرآن میں ذکر تب ايها الغالى و تأتي ساعة تمشى تعض يمينك الشلاء اے غلو کرنے والے تو بہ کر کیونکہ وہ وقت آتا ہے کہ تو اپنے خشک ہاتھ کو کاٹے گا تاتیک ایــــاتـــی فـــعـــرف وجهها فاصبر ولا تترک طریق حیاء ۲۲ میرے نشان تیرے تک پہنچیں گے پس تو انہیں شناخت کرلے گا پس صبر کر اور حیا کا طریق مت چھوڑ اني لشر الناس ان لم ياتني نصر من الرحمن للاعلاء میں تمام مخلوقات میں سے بدتر ہوں گا اگر خدا کی مدد مجھ کو میرے بلند کرنے کے لئے نہ پہنچے هل تطمع الدنيا مذلت صادق هيهات ذاک تخيل السفهاء کیا دنیا یہ امید رکھتی ہے کہ صادق ذلیل ہو جائے گا یہ کہاں ممکن ہے بلکہ یہ تو سادہ لوحوں کا خیال ہے من ذا الذي يخزى عزیز جنابه الارض لا تفنى شموس سماء خدا کے عزیز کو کون ذلیل کر سکتا ہے کیا زمین کو طاقت ہے جو آسمانی آفتاب کو فنا کرے ياربنا افتح بيننا بكرامة يا من يرى قلبی و لب لحائی اے میرے رب ایک کرامت دکھلا کر ہم میں فیصلہ کر اے وہ خدا جو میرے دل اور میرے وجود کے مغز کو جانتا ہے منه