شحنۂِ حق — Page 314
۲۵۲ روحانی خزائن جلد ۲ ٣٠٢ سرمه چشم آریہ نمونه مضمون مباهله از جانب مؤلف رساله هذا بسم الله الرحمن الرحیم نحمده و نصلى على رسوله الكريم بعد حمد وصلوٰۃ میں عبداللہ الاحد الصمد احمد ولد میرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم ( جو مؤلف کتاب براہین احمد یہ ہوں ) حضرت خدا وند کریم جل شانہ وعز اسمہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے اکثر حصہ اپنی عمر عزیز کا تحقیق دین میں خرچ کر کے ثابت کر لیا ہے کہ دنیا میں سچا اور منجانب اللہ مذہب دین اسلام ہے اور حضرت سیدنا و مولینا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خدائے تعالیٰ کے رسول اور افضل الرسل ہیں اور قرآن شریف اللہ جل شانہ کا پاک و کامل کلام ہے جو تمام پاک صداقتوں اور سچائیوں پر مشتمل ہے اور جو کچھ اس کلام مقدس میں