شحنۂِ حق — Page 295
روحانی خزائن جلد ۲ ۲۸۳ سرمه چشم آریہ پاک طریقے اور تزکیہ نفس کی خالص تدبیریں وید میں ہرگز نہیں ہیں پرستش کی جڑھ ۲۳۵ تلاوت کلام الہی ہے کیونکہ محبوب کا کلام اگر پڑھا جائے یا سنا جائے تو ضرور سچے محب کے لئے محبت انگیز ہوتا ہے اور شورش عشق پیدا کرتا ہے۔ مگر آ ر یہ لوگ اس سے کوسوں دور ہیں۔ اگر وید کو پڑھیں تو انہیں اس کی حقیقت بھی معلوم ہو ۔ اب تو ان کی پرستش یہی ہے کہ وہ ناحق گھی وغیرہ چیزوں کو ہوم کے خیال سے آگ پر برباد کرتے ہیں اگر یہ چیزیں کسی کو کھانے کو دے دیں تب بھی کچھ بات ہو۔ برکات روحانیہ و محبت دوطرفہ کا تو کیا ذکر کریں اس نعمت سے متمتع ہونا تو وید کے رشیوں کی نسبت بھی ثابت نہیں ہوتا بلکہ یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ وہ کون تھے کیا نام تھا کس شہر میں رہا کرتے تھے اور کس عمر میں الہام پایا تھا اور ان کے ملہم ہونے کے کیا کیا ثبوت ہیں۔ یہ جو سنایا جاتا ہے کہ ان کا نام اگنی و وایو یعنی بقيه حاشیه پیشگوئی وحی پا کر یوں بیان کیا ہے ۔ دیکھو میرا بندہ جسے میں سنبھالوں گا میرا ۲۳۵ برگزیدہ جس سے میرا جی راضی ہے۔ میں نے اپنی روح اس پر رکھی وہ قوموں پر راستی ظاہر کرے گا۔ وہ نہ گھٹے گا اور نہ تھکے گا جب تک راستی کو زمین پر قائم نہ کرے ۔ بیابان اور اس کی بستیاں کیدار ( یعنی عرب ) کے آباد دیہات (جس سے مکہ معظمہ وغیرہ مراد ہیں ) اپنی آواز بلند کریں ۔ خداوند ایک بہادر کی مانند نکلے گا (خداوند سے مرادخلی طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کیونکہ وہ مظہر اتم الوہیت اور درجہ سوم قرب پر ہیں جیسا کہ کئی دفعہ ہم بیان کر چکے ہیں) وہ اپنے تئیں اپنے دشمنوں پر قوی دکھلائے گا ۔ قدیم سے میں خاموش رہا ہوں اور ستایا اور آپ کو رو کے گیا پر اب میں اس عورت کی طرح جو دردِ زہ میں ہو چلاؤں گا۔ میں پہاڑوں اور ٹیلوں کو ویران کر ڈالوں گا اور اندھوں کو اس راہ سے جسے وے نہیں جانتے لے جاؤں گا ۔