شہادة القرآن — Page 395
روحانی خزائن جلد ۶ ۳۹۳ شهادة القرآن منہ جس طرح دنیا میں خوبصورت ہیں آخرت میں بھی نورانی و منور ہوں ۔ فنسئل اللہ تعالی خيرهم في الدنيا والآخرة۔ اللهم اهدهم و ايدهم بروح منك واجعل لهم حظا كثيرا في دينك الخ پھر ایسے شخص پر یہ بہتان کہ اس کے دل میں گورنمنٹ انگلشیہ کی مخالفت ہے اور اس کی کتاب کی نسبت یہ گمان کہ وہ گورنمنٹ کے مخالف ہے پر لے سرے کی بے ایمانی اور شرارت شیطانی نہیں تو کیا ہے۔ خیر خواہان سلطنت و پیروان مذہب اسلام ان یا وہ گو حاسدوں کی ایسی باتیں ہرگز نہ سنیں اور اس کتاب یا مؤلف کی طرف سے سوء ظنی کو اپنے دلوں میں جگہ نہ دیں ۔ گورنمنٹ - سے تو ہم پہلے ہی مطمئن ہیں کہ وہ ان باتوں کو مؤلف کی نسبت ہرگز نہ سنے گی بلکہ جو ان باتوں کو گورنمنٹ تک پہنچائے گا اس کو اس کی دروغ گوئی پر سرزنش کرے گی ۔ بقیہ اطاعت اٹھاویں۔ سو اس عاجز نے جس قدر حصہ سوم کے پرچہ مشمولہ میں انگریزی گورنمنٹ حاشیہ کا شکر ادا کیا ہے وہ صرف اپنے ذاتی خیال سے ادا نہیں کیا بلکہ قرآن شریف اور احادیث نبوی کی ان بزرگ تا کیدوں نے جو اس عاجز کے پیش نظر ہیں مجھ کو اس شکر ادا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ سو ہمارے بعض ناسمجھ بھائیوں کی یہ افراط ہے جس کو وہ اپنی کوتاہ اندیشی اور بخل فطرتی سے اسلام کا جز سمجھ بیٹھے ہیں ۔ اے جفا کیش نہ عذر است طریق عشاق ہر زہ بدنام کنی چند نکو نامے را (براہین احمدیہ ) مطبوعہ پنجاب پر لیس سیالکوٹ