شہادة القرآن

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 61 of 502

شہادة القرآن — Page 61

روحانی خزائن جلد ۶ ۵۹ حجة الاسلام سے جان بر ہونا بظاہر محال معلوم ہوتا ہے۔ و انى رأيت ان هذا الرجل يؤمن بايماني قبل موته ورأيت کانه ترک قول التكفير و تاب۔ و هذه رؤیای و ارجو ان يجعلها ربي حقا۔ والسلام على من اتبع الهدى۔ راقم خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۴ مئی ۱۸۹۳ء الْحَمْدُ لِلَّهِ نحمده و نستعينه و نصلی علی رسوله الكريم حضرت جناب فیض تاب مجد دالوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمد صاحب از طرف محمد بخش السلام علیکم ۔ گذارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور و شر مچایا ہوا ہے بلکہ آج بتاریخ ۱۱ اپریل ۱۸۹۳ء عیسائیان جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے جس کی نقل خط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے ۔ عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگان دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دین حق کی تحقیقات کی جائے ۔ ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار ﴿۲۳﴾ کریں اس لئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں اس لئے خدمت شریف عالی میں ملتمس ہوں کہ آنجناب اللہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ ۔ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آ جائے گا۔ و نیز عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر یہ تحریر فرماویں کہ ان کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے۔ جیسا آنجناب ارشاد فرماویں۔ ویسا عمل کیا جاوے۔ فقط ۔ جواب طلب ضروری راقم محمد بخش پاندھا مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر ۱۱ را پریل ۱۸۹۳ء