سیرة الابدال — Page 355
روحانی خزائن جلد ۲۰ ۳۵۱ چشمه سیحی ہمیں ضرورت نہیں کہ ان گذشتہ معجزات کو پیش <mark>کر</mark>یں بلکہ ایک عظیم الشان معجزہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ہے کہ تمام نبیوں کی وحی منقطع ہو گئی اور معجزات نابود ہو گئے اور ان کی امت خالی اور تہی دست ہے۔ صرف قصے ان لوگوں کے ہاتھ میں رہ گئے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی منقطع نہیں ہوئی اور نہ معجزات منقطع ہوئے بلکہ ہمیشہ بذریعہ کاملین امت <mark>جو</mark> شرف اتباع سے مشرف ہیں ظہور میں آتے ہیں۔ <mark>اس</mark>ی وجہ سے مذہب <mark>اس</mark>لام ایک زندہ مذہب ہے اور <mark>اس</mark> کا <mark>خدا</mark> زندہ <mark>خدا</mark> ہے۔ چنانچہ <mark>اس</mark> زمانہ میں بھی <mark>اس</mark> شہادت کے پیش <mark>کر</mark>نے کے لئے <mark>یہی</mark> بندہ حضرت عزت م<mark>و<mark>جو</mark>د</mark> ہے۔ اور اب تک میرے ہاتھ پر ہزار ہا نشان تصدیق رسول اللہ اور کتاب اللہ کے بارہ میں ظاہر ہو چکے ہیں اور <mark>خدا</mark> <mark>تعالیٰ</mark> کے <mark>پا</mark>ک مکالمہ سے قریباً ہر روز میں مشرف ہوتا ہوں ۔ اب ہوشیار ہو جاؤ اور سوچ <mark>کر</mark> دیکھ لو کہ جس حالت 19 میں دنیا میں ہزار ہا مذہب <mark>خدا</mark> <mark>تعالیٰ</mark> کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں تو کیوں <mark>کر</mark> ثابت ہو کہ وہ در حقیقت منجانب اللہ ہیں ۔ آخر سچے مذہب کے لئے کوئی تو ما بہ الامتیاز چاہیے اور صرف معقولیت کا دعوی کسی مذہب کے منجانب اللہ ہونے پر دلیل نہیں ہو سکتی کیونکہ معقول باتیں <mark>انسان</mark> بھی بیان <mark>کر</mark> سکتا ہے اور <mark>جو</mark> <mark>خدا</mark> محض <mark>انسان</mark>ی دلائل سے پیدا ہوتا ہے وہ <mark>خدا</mark> نہیں ہے بلکہ <mark>خدا</mark> وہ ہے <mark>جو</mark> اپنے تئیں قومی نشانوں کے ساتھ آپ ظاہر <mark>کر</mark>تا ہے۔ وہ مذہب <mark>جو</mark> محض <mark>خدا</mark> کی طرف سے ہے <mark>اس</mark> کے ثبوت کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ منجانب اللہ ہونے کے نشان اور <mark>خدا</mark>ئی مہر اپنے ساتھ رکھتا ہو تا معلوم ہو کہ وہ خاص <mark>خدا</mark> <mark>تعالیٰ</mark> کے ہاتھ سے ہے۔ سو یہ مذہب <mark>اس</mark>لام ہے ۔ وہ <mark>خدا</mark> <mark>جو</mark> پوشیدہ اور نہاں در نہاں ہے <mark>اس</mark>ی مذہب کے ذریعہ سے <mark>اس</mark> کا پتہ لگتا ہے اور <mark>اس</mark>ی مذہب کے حقیقی پیروؤں پر وہ ظاہر ہوتا ہے <mark>جو</mark> در حقیقت سچا مذہب ہے ۔ سچے مذہب پر <mark>خدا</mark> کا ہاتھ ہوتا ہے اور <mark>خدا</mark> <mark>اس</mark> کے ذریعہ سے ظاہر <mark>کر</mark>تا ہے کہ میں م<mark>و<mark>جو</mark>د</mark> ہوں ۔ جن مذاہب کی محض قصوں پر بنا ہے وہ بت پرستی سے کم نہیں ان مذاہب میں کوئی سچائی کی روح نہیں ہے ۔ اگر <mark>خدا</mark> اب بھی زندہ ہے جیسا کہ پہلے تھا اور اگر وہ اب بھی بولتا اور سنتا ہے ۲۰