سَت بچن — Page 304
روحانی خزائن جلد ۱۰ له ولد و اس ملک میں یا مصر میں چھپ کر شائع ہوگئی ہیں اور وہ یہ ہیں۔ بوعلی سینا کا قانون مطبوعہ مصر + علامیه شارح قانون + قرشی شارح قانون + شفاء الاسقام جلد دوم صفحه ۴۰۵ مصر + + قرشی شاری قانون و انا الا مایا قلمی کامل الصناعه مطبوعہ مصر تصنیف علی ابن العباس المحجوسی صفحه ۶۰۲ اکسیر اعظم جلد رابع + میزان الطب + قرابادین قادری صفحه ۳۰۳ صفحه ۱۵۲ باب میم امراض جلد صفحه ۵۰۸ قلمی قلمی ورق ۶۴ و ۶۵ تذکرہ داؤ دانا کی مطبوعہ مصر ست بچن صفحه ۳۰۳ و ۳۳۳ باب حرف المیم ۔ + ذخیره خوارزم شاه رياض الفوائد + منهاج البيان + قرابادین کبیر جلد ۲ + قرابادین بقائی جلد دوم صفحه ۵۷۵ صفحه ۴۹۷ لوا مع شبر یہ تصنیف سید حسین شہر کاظمی + قرابادین حسین بن اسحاق عیسائی + قرابادین رومی اور اگر بڑی بڑی کتابیں کسی کو میسر نہ آویں تو قرابادین قادری تو ہر جگہ اور ہر شہر میں مل سکتی ہے اور اکثر دیہات کے نیم حکیم بھی اس کو اپنے پاس رکھا کرتے ہیں سوا گر ذرہ تکلیف اُٹھا کر اس کے صفحه ۵۰۸ باب بستم امراض جلد میں نظر ڈالیں تو یہ عبارت اُس میں لکھی ہوئی پائیں گے مرہم حوار بین که مسمی ست بمرہم سلینا * و مرہم رسل و آنرا مرہم عیسی نیز نامید و اجزائے ایں نسخہ دوازده عدد است که حوار بین جہت عیسیٰ علیہ اله به السلام ترکیب کردہ برائے تحلیل اورام و خنازیر وطواعین و تنقیه راحات از گوشت فاسد و اوساخ و جهت رومانیدن گوشت تازه سودمند ۔ اور اس جگہ نسخہ کے اجزا لکھنے کی حاجت نہیں کیونکہ ہر ایک شخص قرابادین وغیرہ کتابوں میں دیکھ سکتا ہے ۔ لیکن اگر یہ شبہ پیش ہو کہ ممکن ہے کہ حضرت عیسیٰ کو نبوت سے پہلے کہیں سے چوٹیں لگی ہوں یا گر گئے ہوں یا کسی نے مارا ہو اور حواریوں نے اُن کے زخموں کے اورام اور قروح بقیه حاشیہ در حاشیہ ۔ آ کر بسے ہوں پہلے رفتہ رفتہ تنزل کرتے کرتے بت پرست بن گئے ہوں گے اور پھر آخر اور بت پرستوں کی طرح مذہب اسلام کی طرف مائل ہو گئے ہوں گے یہ رائے ڈاکٹر بر نیر کی ہے جو اُنہوں نے اپنی کتاب سیر و سیاحت میں لکھی ہے۔ مگر اُسی بحث میں اُنہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ غالباً اسی قوم کے لوگ پیکن میں موجود ہیں جو مذہب موسوی کے پابند ہیں اور ان کے پاس توریت اور دوسری کتابیں بھی ہیں ۔ مگر حضرت عیسی کی وفات یعنی مصلوب ہونے کا حال ان لوگوں کو بالکل معلوم نہیں، ڈاکٹر صاحب کا یہ فقرہ یا د رکھنے کے لائق ہے کیونکہ آج تک بعض نادان عیسائیوں کا یہ گمان ہے کہ حضرت عیسیٰ کے مصلوب ہونے پر یہود اور نصاری کا اتفاق ہے اور اب ڈاکٹر صاحب کے قول سے معلوم ہوا کہ چین کے یہودی اس قول سے اتفاق نہیں رکھتے اور اُن کا یہ مذہب نہیں ہے کہ حضرت عیسیٰ سولی پر مر گئے اور ڈاکٹر صاحب نے جو کشمیریوں کے یہودی الاصل ہونے پر دلائل لکھے ہیں یہی دلائل ایک غور کرنے والی ی نوٹ ۔ قرابادین قادری میں سلینا کا لفظ ہے مگر شیخ بوعلی سینا کے قانون میں بجائے سلیخا کے دشلیخا لکھا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ عبرانی یا یونانی لفظ ہے جس کے معنی بارہ کے ہیں۔ منہ