سَت بچن — Page 229
روحانی خزائن جلد ۱۰ ۲۲۹ ست بچن دُکھ بھاگ جائے گا یہ تمام شہد اس آیت قرآنی کا ترجمہ ہے أَلا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ ﴿١٠٥) عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ، فَفِرُّوا إِلَى اللهِ ، یعنی جو لوگ خدا کے ہو رہتے ہیں اُن کو کسی کا خوف باقی نہیں رہتا اور وہ غم نہیں کرتے سو تم خدا تعالیٰ کی طرف بھا گو۔ اسی طرح ایک اور شعر با واصاحب کا ہے اور وہ یہ ہے شید مرے سو مر رہے پھر مرے نہ دوجی وار شید ہی تیں پائیے ہر نامے لگے پیار یعنی جو شخص خدا تعالیٰ کے کلام کی پیروی میں مرر ہے ایسے لوگ پھر نہیں مریں گے خدا کے کلام سے خدا ملتا ہے اور اُس سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ یہ شعر باوا صاحب کا ان آیات سے لیا گیا ہے ان الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ لَا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ یعنی منتقی امن کے مقام میں آ گئے وہ بجز پہلی موت کے جو ان پر وارد ہو گئی پھر موت کا مزہ نہیں چکھیں گے اور خدا اُن کو جہنم کے عذاب سے بچائے گا اس میں بھید یہ ہے کہ مومن متقی کا مرنا چارپایوں اور مویشی کی طرح نہیں ہوتا بلکہ مومن خدا کیلئے ہی جیتے ہیں اور خدا کیلئے مرتے ہیں اسلئے جو چیزیں وہ خدا کیلئے کھوتے ہیں اُن کو وہ واپس دی جاتی ہیں جیسا کہ امام المومنین سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اللہ جل شانہ نے فرما یا قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہے یعنی کہہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا جینا سب اللہ تعالیٰ کیلئے ہے اور اسی بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ غمگ یعنی جو لوگ میرے کلام کی پیروی کریں نہ اُن پر کوئی خوف ۔ خوف ہے اور نہ وہ ملین ہوتے ہیں سو یہ ہے موتیں اور ذلتیں جو دنیا پرستوں پر آتی ہیں ان موتوں کے خوف سے وہ لوگ رہائی پا جاتے ہیں جو کہ خود رضائے الہی میں فانی ہو کر روحانی طور پر موت قبول کر لیتے ہیں پھر ایک شعر میں باوا صاحب فرماتے ہیں اور وہ یہ ہے ا یونس : ۶۳ ۲ الذاریات: ۵۱ ۳ الدخان : ۵۲ ۴ الدخان: ۵۷ ۵ الانعام: ١٦٣ ٢ البقرة : ٣٩۔