سناتن دھرم

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 401 of 566

سناتن دھرم — Page 401

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۳۹۹ نسیم دعوت میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا گر و کارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے والا اور بڑے ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں ۔ ایسا ہو کہ اگنی جس کی مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال کے رشی کرتے چلے آئے ہیں دیوتاؤں کو اس طرف متوجہ کرے۔ اے اگنی جو کہ دولکڑیوں کے رگڑنے سے پیدا ہوئی ہے اس پاک کٹے ہوئے کشا پر دیوتاؤں کو لا تو ہماری جانب سے اُن کا بلانے والا ہے اور تیری پرستش ہوتی ہے۔ اے اگنی آج ہماری خوش ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے واسطے پیش کر ۔ اے اگنی ، وایو، سورج وغیرہ دیوتاؤں کو ہماری نذر پیش کر ۔ اے بے عیب اگنی تو منجملہ اور دیوتاؤں کے ایک ہوشیار دیوتا ہے جو اپنے والدین کے پاس رہتا ہے اور ہمیں اولاد عطا کرتا ہے، تمام دولتوں کا تو ہی بخشنے والا ہے، اے اگنی سُرخ گھوڑوں کے سوامی ہماری استت سے پرسن ہو۔ تنیس دیوتاؤں کو ۳۵ یہاں لا ۔ اے اگنی جیسا کہ تو ہے لوگ اپنے گھروں میں تجھے محفوظ جگہ میں روشن کرتے ہیں ۔ اے عاقل اگنی تو پنا پت ہے یعنی اپنے جسم کا آپ جلانے والا ہے آج ہماری خوش ذائقہ قربانی دیوتاؤں کو ان کے کھانے کے لئے پیش کر۔ اے اندراے وایو یہ ارگ تمہارے واسطے چھڑ کا گیا ہے ہمارے واسطے کھانا لے کر ادھر آؤ۔ اے اندر کو سی کارشی کے پوتر جلد آ اور مجھ رشی کو مال دار کرد تھے ۔ اے سورج اور چاند ہمارے یگ کو کامیاب کرو اور ہماری قوت زیادہ کرو۔ تم بہت آدمیوں کے فائدے کے لئے پیدا ہوئے ہو۔ بہتوں کو تمام پرانوں کے شجرہ میں لکھا ہے کہ کو سیکا کا بیٹا وشوا متر تھا اور سیانا وید کا بھاشی کا راس کی وجہ بیان کرنے کو کہ اندر کو سیکا کا کیونکر پوتر ہو گیا یہ قصہ بیان کرتا ہے جو کہ وید کے تتمہ انوکر امیت کا میں درج ہے کہ کو سیدکا اشرا تہا کے پوتر نے یہ دل میں خواہش کر کے کہ اندر کی توجہ سے میرا بیٹا ☆ ہو تپ جپ اختیار کیا تھا جس تپ کے جِلْدَو میں خود اندر نے ہی اس کے گھر جنم لے لیا اور آپ ہی اس کا بیٹا بن گیا۔ منہ