روئداد جلسۂ دعا — Page 627
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۶۲۷ روئداد جلسه دعا جنوبی پر مبارک بادی کی تار دینے پر جناب امام همام ہادی انام کو عالی جناب نواب گورنر جنرل ۳۵ وائسرائے بہادر بالقابہ اور جناب لاٹ صاحب پنجاب نے اپنی اپنی چٹھیات میں مسرت ظاہر فرمائی اور شکریہ ادا کیا ہے۔ بہر حال یہ گورنمنٹ قابل شکر گزاری ہے خدا تعالیٰ اس گورنمنٹ کو جو امن اور آزادی کی حامی ہے دیر پارکھے اور اس کو آسمانی بادشاہت سے حصہ وافر عطا فرمائے۔ اب تینوں چٹھیوں کا ترجمہ ذیل میں درج کرتے ہیں تاکہ ناظرین ان کو پڑھ کر مسرت حاصل کریں ۔ چٹھی نمبر ۲۳۴ از طرف جے ۔ ایم سی ۔ ڈوئی صاحب بہادر آئی سی ۔ ایس قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب۔ بخدمت مرزاغلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور مورخہ ۲۶ ۱ مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور ۔ صاحب من ! نواب لفٹنٹ گورنر صاحب بہادر کی طرف سے ہدایت ہوئی ہے کہ ہم آپ کو اطلاع دیں کہ جو فیاضانہ عطیہ تعدادی منار روپیہ کا آپ کے اور آپ کے مریدوں کی جانب سے سرکار برطانیہ کے جنوبی افریقہ کے بیمار اور زخمی بھائیوں کی امداد کے لئے بھیجا ہے وہ پہنچ گیا ہے اور صاحبان کنگ کنگ کمپنی کو بمبئی میں بھیج دیا گیا ہے۔ راقم آپ کا نہایت ہی فرمانبردار سروینٹ ہے ۔ ایم ۔ ڈوئی قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب ۔ چھی نمبر ۱۶۶ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۰۰ ء از مقام لاہور از جانب ڈبلیو آر ایچ مرک صاحب سی ۔ ایس ۔ آئی۔ قائم مقام چیف سیکرٹری گورنمنٹ پنجاب بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان ضلع گورداسپور