روئداد جلسۂ دعا — Page 616
۲۴ روحانی خزائن جلد ۱۵ ٦١٦ روئداد جلسه دعا تیسری شرط انسان کے لئے طاقت مالی ہے ۔ مساجد کی تعمیر اور أمور متعلقہ اسلام کی بجا آوری مالی طاقت پر منحصر ہے ۔ اس کے سوا تمدنی زندگی اور تمام اُمور کا اور خصوصاً مساجد کا انتظام بہت مشکل سے ہوتا ہے اب اس پہلو کے لحاظ سے گورنمنٹ انگلشیہ کو دیکھو ۔ گورنمنٹ نے ہر قسم کی تجارت کو ترقی دی ۔ تعلیم پھیلا کر ملک کے باشندوں کو نوکریاں دیں اور بعض کو بڑے بڑے عہدے بھی دیئے سفر کے وسائل بہم پہنچا کر دوسرے ملکوں میں جا کر روپیہ کما لانے میں مدد دی چنانچہ ڈاکٹر پلیڈر عدالتوں کے عہدہ دار سرشتہ تعلیم کے ملازموں کو دیکھو غرض بہت سے ذریعوں سے لوگ معقول روپیہ کماتے ہیں اور تجارت کرنے والے سودا گر قسم قسم کے تجارتی مال ولایت اور دور دراز ملکوں افریقہ اور آسٹریلیا وغیرہ میں جاکر مالا مال ہو کر آتے ہیں غرض گورنمنٹ نے روزگار عام کر دیا ہے اور روپیہ کمانے کے بہت سے ذریعے پیدا کر دیئے ہیں ۔ چوتھی شرط امن ہے ۔ یہ امن کی شرط انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے اس کا انحصار علی الخصوص سلطنت پر رکھا گیا ہے ۔ جس قد ر سلطنت نیک نیت اور اس کا دل کھوٹ سے پاک ہو گا اسی قدر یہ شرط زیادہ صفائی سے پوری ہوگی اب اس زمانہ میں امن کی شرط اعلیٰ درجہ پر پوری ہو رہی ہے ۔ میں خوب یقین رکھتا ہوں کہ سکھوں کے زمانہ کے دن انگریزوں کے زمانہ کی راتوں سے بھی کم درجہ پر تھے یہاں سے قریب ہی بوٹر ایک گاؤں ہے وہاں یہ موضع قادیان شریف سے دو میل کے فاصلہ پر ہوگا۔ جمالی ☆