روئداد جلسۂ دعا — Page 406
روحانی خزائن جلد ۱۵ لد تریاق القلوب ما يعبد في ديور الضالين۔ ففكّروا في انفسكم أتجعلون رزقكم انكم تكذبون الصادقين۔ انكم كفرتم بمسيح الله وآياته وما كان لكم ان تتكلموا فيه وفيها الا خائفين۔ رومی سلطنت کے ایک معزز عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو پیشگوئی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء میں درج ہے وہ کامل صفائی سے پوری ہوگئی۔ میں نے اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی کہ رومی سلطنت میں جس قدر لوگ ارکان دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مصر