روئداد جلسۂ دعا — Page 394
روحانی خزائن جلد ۱۵ ۳۹۴ تریاق القلوب حاشیہ پر وہ خبر درج ہے اور وہ یہ ہے:۔ لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ / ماه رمضان ۳۱۰ ا ھ ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اُس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا۔ میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں۔ ملائک شداد غلاظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے تب میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص ا کہ یہ شخص لیکھرام اور اُس دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔ ہے ۔ مگر مجھے مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے۔ ہاں یہ یقینی طور پر یاد رہا ہے کہ وہ دوسرا شخص اُنہی چند آدمیوں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں اور یہ یکشنبہ کا دن اور بجے صبح کا وقت تھا فالحمد لله علی ذالک۔ ☆ یہ اب تک معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے۔ منہ ہے۔منه یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اتوار کے دن لوگ صبح کو اُٹھتے ہی کہیں گے کہ اب لیکھرام دنیا میں کہاں ہے کیونکہ شنبہ کو لیکھر ام مقتول ہوکر اور آتش سوزاں سے خاکستر ہو کر بے نام و نشان رہ جائے گا اور یکشنبہ کو اُس کی زندگی کا تمام قصہ خواب و خیال ہو جائے گا۔ حریفی که در شنبه میداشت جاں بیک شنبه از وے نماند نشاں کجا هست امروز آں لیکھرام بیک شنبه گویند هر خاص و عام