ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی — Page 179
روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۹ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَلِلْغَيِّ آثَارٌ وَلِلرُّشْدِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَانْظُرُوا ﴿۲۷﴾ اور گمراہی کے لئے نشان ہیں اور ایسا ہی رشد کے لئے بھی۔ پس تم علامات کی تفتیش کرو اور خوب دیکھو ارَى الظُّلُمَ يَبْقَى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمُهُ وَيُنْصَرُ مَظْلُومٌ ضَعِيفٌ مُّخَسَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ انسان کی ناک میں ظلم کی علامتیں باقی رہ جاتی ہیں اور مظلوم کو آخر مدد دی جاتی ہے جو ضعف اور نقصان والا ہوتا ہے وَ قَدْ أَعْرَضُوا عَنْ كُلِّ خَيْرٍ بِغَيْظِهِمُ كَانَي أَرَاهُمْ مِّثْلَ نَارٍ تُسَعَرُ انہوں نے ہر ایک نیکی سے غصہ سے منہ پھیر لیا جو میں نے پیش کی گویا میں ایک بھڑکتی ہوئی آگ کی طرح ان کو دیکھ رہا ہوں وَيُنْصَرُ مَظْلُومٌ بِآخِرِ اَمْرِهِ وَلَا سِيَّمَا عَبْدٌ مِّنَ اللَّهِ مُنْذِرُ اور مظلوم آخر کار مدد دیا جاتا ہے۔ بالخصوص وہ بندہ جو خدا کی طرف سے ہے إِذَا مَا بَكَى الْمَعْصُومُ تَبْكِى الْمَلَائِكُ فَكَمْ مِّنْ بِلادٍ تُهْلَكَنَّ وَ تُجْذَرُ جب معصوم روتا ہے تو اس کے ساتھ فرشتے روتے ہیں۔ پس بہت بستیاں ہلاک کی جاتی ہیں اور اجاڑی جاتی ہیں إِذَا ذَرَفَتْ عَيْنَا تَقِيٌّ بِغُمَّةٍ يُفَرَّجُ كَرُبٌ مَّسَّهُ أَوْ يُبَشِّرُ جب ایک پر ہیز گار کی آنکھیں آنسو جاری کرتی ہیں ایک غم کی وجہ سے۔ پس وہ بے قراری اُس سے دور کی جاتی ہے یا بشارت دی جاتی ہے عَلَى الْأَرْضِ قَوْمٌ كَالسُّيُوفِ دُعَاتُهُمْ فَمَنْ مَّسَّ هَذَا السَّيْفَ بِالشَّرِّ يُبْتَرُ زمین پر ایک قوم ہے کہ تلواروں کی طرح ان کی دعا ہے۔ پس جو شخص اس تلوار کو چھو جاتا ہے وہ کاٹا جاتا ہے تَرَى كَيْفَ نَرْقَى وَالْحَوَادِثُ جُمَّةٌ وَيُهْلَكُ مَنْ يَّبْغِى هَلَاكِي وَيَمْكُرُ تو دیکھتا ہے کہ ہم کیونکر ترقی کر رہے ہیں حالانکہ حوادث چاروں طرف سے جمع ہیں اور جو شخص میری ہلاکت چاہتا ہے اور مکر کرتا ہے وہ ہلاک کیا جاتا ہے لَنَا كُلَّ آنٍ مِّنْ مُّعِينٍ حِمَايَةٌ نُغَادِرُ صَرْعى مَاكِرِينَ وَنَظْفَرُ ہمارے لئے ایک مددگار کی طرف سے حمایت ہے۔ ہم مکر کرنے والوں کو گرا دیتے ہیں اور فتح پاتے ہیں اَيَا شَاتِمًا لَّا شَاتِمَ الْيَوْمَ مِثْلَكُمْ وَمَا إِنْ أَرَى فِي كَفَّكُمْ مَا يُبْطِرُ اے گالی دینے والے! آج تیرے جیسا دشنام دہندہ کوئی نہیں۔ اور میں تمہارے ہاتھ میں وہ چیز نہیں دیکھتا کہ تمہیں اس ناز پر آمادہ کرتی ہے تَسُبُّ وَمَا أَدْرِى عَلَى مَا تَسُبُّنِي آذَاكَ قَوْلِي فِي حُسَيْنٍ فَتُوغَرُ تو مجھے گالی دیتا ہے اور میں نہیں جانتا کہ کیوں مجھے گالی دیتا ہے۔ کیا امام حسین کے سبب سے تجھے رنج پہنچا پس تو برافروختہ ہوا علی حائری شیعہ کے حملہ کے جواب میں