ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 177 of 566

ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی — Page 177

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۷ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح وَ مَنْ ذَا يُعَادِينِي وَإِنِّي حَبِيبُهُ وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي إِذِ اللَّهُ يَنصُرُ ﴿۲۵﴾ اور کون میرا دشمن ہو سکتا ہے جبکہ خدا مجھے دوست رکھتا ہے اور کون سنگ اندازی کے ساتھ مجھ سے لڑائی کر سکتا ہے جبکہ خدا میر امددگار ہے وَلَوْ كُنتُ كَذَّابًا كَمَا هُوَ زَعْمُهُمْ لَقَدْ كُنتُ مِنْ دَهْرٍ أَمُوتُ وَأَقْبَرُ اور اگر میں جھوٹا ہوتا جیسا کہ اُن کا گمان ہے۔ تو میں ایک مدت سے مرا ہوتا اور قبر میں داخل ہوتا يَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وَ بَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ مُنْكَرُ وہ لوگ گمان کرتے ہیں کہ میں نے عمداً جھوٹ بنا لیا اور مکر سے جھوٹ بنایا اور بعض ظن ایسے گناہ ہیں جو شرع اور عقل کو ان کے قبول کرنے سے انکار ہے وَ كَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَاءَتِي وَجَاءَ بِآيَاتِ تَلُوحُ وَتَبْهَرُ اور یہ کیوں کر ؟ اور خدا نے تو میری بریت ظاہر کر دی اور وہ نشان دکھلائے جو روشن اور واضح ہیں وَ يَأْتِيكَ وَعْدُ اللهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ اور خدا کا وعدہ اس طور سے تجھے پہنچے گا کہ تجھے خر نہیں ہوگی ۔ پس اس کو وہ آنکھ شناخت کرے گی جو اس دن تیز اور بینا ہوگی امُكْفِرِ مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّهَكَّمِ وَخَفْ قَهْرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ ، فَاحْذَرُ اے میرے کافر کہنے والے! اس غم و غصہ کو کچھ کم کر اور اس خدا سے ڈر جس نے کہا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَاَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ اور جب میں نے کہا کہ میں مسلمان ہوں تو نے کہا کہ کافر ہے پس تیری تقوی کہاں ہے اے دلیری کرنے والے ! وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَيَأْتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ اور اگر تو ڈرتا نہیں ہے پیس کہہ دے کہ تو مومن نہیں اور وہ زمانہ چلا آتا ہے کہ تو پوچھا جائے گا اور آگاہ کیا جائے گا وَ إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ اور میں نے نفس اور مخلوق اور ہوا و ہوس کو چھوڑ دیا ہے۔ پس اب مجھے نہ تو گالی دُکھ دیتی ہے اور نہ تعریف ناز اور خوشی پیدا کرتی ہے وَ كَمْ مِّنْ عَدُوٌّ كَانَ مِنْ اَكْبَرِ الْعِدَا فَلَمَّا آتَانِى صَاغِرًا صِرْتُ اَصْغُرُ اور بہت لوگ ہیں کہ جو میرے سخت دشمن تھے۔ پس جب ایسا د شمن کسر نفسی سے میرے پاس آیا تو میں نے اُس سے بڑھ کر کس نفسی کی وَ لَسْتُ بِذِي كُهْرُورَةٍ غَيْرَ انَّنِي إِذَا زَادَ فُحْشًا ذُوعِنَادٍ أُصَعِّرُ اور میں کینہ ور آدمی نہیں ہوں ۔ ہاں اس قدر ہے کہ جب کوئی گالی دینے میں حد سے بڑھ جائے تو میں اُس سے منہ پھیر لیتا ہوں