ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 174 of 566

ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی — Page 174

روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۷۴ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ مُجِيْحَةٍ وَأَرْخَى سَدِيلَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَدَّرُ گمراہیاں ایک آندھی کی طرح ظاہر ہو گئیں ایسی آندھی جو درختوں کو جڑ سے اکھاڑتی ہے اور ایک تاریک رات نے گمراہی کے پردے نیچے چھوڑ دیئے تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ كَأَنَّهَا سِبَاعٌ بِأَرْضِ الْهِنْدِ تَعْوِى وَتَزْءَ رُ سخت آندھیاں چل رہی ہیں گویا کہ وہ درندے ہیں ملک ہند میں جو بھیڑئیے اور شیر کی آواز نکال رہے ہیں أَرَى الْفَاسِقِينَ الْمُفْسِدِينَ وَزُمْرَهُمْ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْغَيُّ يَكْثُرُ میں فاسقوں اور مفسدوں کی جماعتوں کی جماعتیں دیکھ رہا ہوں ۔ اور نیکی کم ہوگئی اور گمراہی بڑھ گئی أَرى عَيْنَ دِينِ اللَّهِ مِنْهُمْ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِيْنُ وَ الْآرَامُ تَمْشِي وَتَعْبُرُ دین الہی کے چشمہ کو دیکھتا ہوں کہ مکر رہو گیا۔ اور اس میں وحشی چار پائے چل رہے اور عبور کر رہے ہیں أَرَى الدِّينَ كَالْمَرْضَى عَلَى الْأَرْضِ رَاغِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ میں دین کو دیکھتا ہوں کہ زمین پر پڑا ہوا ہے اور ہر ایک جاہل اپنی ہوا و ہوس کے جوش میں ناز کے ساتھ چل رہا ہے وَمَا هَمُّهُمُ إِلَّا لِحَظِّ نُفُوسِهِمْ وَمَا جُهُدُهُمْ إِلَّا لِحَظِّ يُوَفَّرُ اور ان کی ہمتیں اس سے زیادہ نہیں کہ وہ نفسانی حظوظ کے طالب ہیں اور ان کی کوششیں اس سے بڑھ کر نہیں کہ وہ حظ نفسانی کثرت سے چاہتے ہیں نَسُوا نَهْجَ دِينِ اللهِ خُبُثًا وَ غَفْلَةً وَقَدْ سَرَّهُمْ سُكْرٌ وَ فِسْقٌ وَ مَيْسِرُ انہوں نے دین کی راہ کو محبت اور غفلت کی وجہ سے بھلا دیا اور ان کو مستی اور بدکاری اور قمار بازی پسند آگئی أَرَى فِسْقَهُمْ قَدْ صَارَ مِثْلَ طَبِيعَةٍ وَمَا إِنْ أَرَى عَنْهُمْ شَقَاهُمْ يُقَشَّرُ میں دیکھتا ہوں کہ ان کا فسق طبیعت میں داخل ہو گیا۔ میرے نزدیک اب بظاہر غیرممکن ہے کہ ان کی شقاوت ان سے الگ کر دی جائے فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ پس جبکہ فسق ہلاک کنندہ ایک طوفان کی حد تک پہنچ گیا تو میں نے آرزو کی کہ ملک میں طاعون پھیلے اور ہلاک کرے فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَأَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُدَمِّرُ کیونکہ لوگوں کا مر جانا عقلمندوں کے نزدیک اس سے بہتر ہے کہ گمراہی کی موت اُن پر آوے