ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 134 of 566

ریویو بر مباحثہ بٹالوی و چکڑالوی — Page 134

۲۵ روحانی خزائن جلد ۱۹ ۱۳۴ اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح ☆ ایک شریر یہودی اپنی کتاب میں لکھتا ہے کہ ایک مرتبہ ایک بیگا نہ عورت پر آپ عاشق ہو گئے تھے لیکن جو بات دشمن کے منہ سے نکلے وہ قابل اعتبار نہیں ۔ آپ خدا کے مقبول اور پیارے تھے۔ خبیث ہیں وہ لوگ جو آپ پر یہ تہمتیں لگاتے ہیں۔ ہاں آپ نے اجتہادی غلطی سے داؤد کے تخت کی تمنا کی تھی مگر وہ تمنا پوری نہ ہوئی اور مطابق مثل مشہور کہ بن مانگے موتی ملیں مانگے ملے نہ بھیک ۔ آپ تو داؤد کے تخت سے محروم رہے مگر وہ برگزیدہ خدا سید الرسل جس نے دنیا کی بادشاہت سے منہ پھیر کر کہا تھا کہ الْفَقْرُ فَخْرِی یعنی فقر میرا فخر ہے اُس کو خدا نے بادشاہت دے دی ۔ اُس نے کہا تھا کہ میں ایک دن فاقہ چاہتا ہوں اور ایک دن روٹی مگر خدا نے اُس کو فقر وفاقہ سے بچایا۔ یہ خاص فضل ہے۔ حضرت مسیح کے اجتہاد جو اکثر غلط نکلے اس کا سبب شاید یہ ہوگا کہ اوائل میں جو آپ کے ارادے تھے وہ پورے نہ ہو سکے ۔ غرض ان باتوں سے نبوت میں کچھ خلل نہیں آیا۔ نبی کے ساتھ صد ہا انوار ہوتے ہیں جن سے وہ شناخت کیا جاتا ہے ۔ اور جن سے اُس کے دعوی کی سچائی کھلتی ہے۔ پس اگر کوئی اجتہاد غلط ہو تو اصل دعوی میں کچھ فرق نہیں آتا مثلاً آنکھ اگر دور کے فاصلہ سے انسان کو بیل تصور کرے تو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آنکھ کا وجود بے فائدہ ہے یا اُس کی رویت قابل اعتبار نہیں ۔ پس نبی کے لئے اُس کے دعوئی اور تعلیم کی ایسی مثال ہے جیسا کہ قریب سے آنکھ چیزوں کو دیکھتی ہے اور اُن میں غلطی نہیں کرتی ۔ اور بعض اجتہادی امور میں غلطی کی ایسی مثال ہے جیسے دور دراز کی چیزوں کو آنکھ د یزوں کو آنکھ دیکھتی ہے تو کبھی ان کی تشخیص میں غلطی کر جاتی ہے۔ اسی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت عیسی کو جو یہودیوں کی بھلائی کے لئے اپنی بادشاہت کا خیال تھا ۔ اس لئے بموجب آیت کریمہ إِلَّا إِذَا تَمَتَّى الْقَى الشَّيْطَنُ في أَمْنِيَّته - شیطان نے آپ کو دھوکا دیا اور داؤد کے تخت کا لالچ دل میں ڈ L میں ڈال دیا نوٹ: عیسائی بھی ایسی بکو اس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت کیا کرتے ہیں اور حضرت موسی پر بھی ایک مرتبہ ایسا ہی الزام لگایا گیا تھا۔ منہ الحج : ۵۳